روڈا نے ملک میں پہلی بار کوڑا ڈھیر سے میتھین گیس اخراج میں کمی کے حوالے سے عملی اقدام کا آغاز کر دیا

متعارف کرائے گئے نظام سے حکومت کو کاربن کریڈٹ کے ذریعے اربوں روپے حاصل ہونگے۔تفصیلات کے مطابق راوی اربن ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے زیر انتظام محمود بوٹی ڈمپنگ سائٹ کو ماحولیاتی پارک بنانے کے حوالے سے خصوصی ٹاسک سرانجام دیاگیا جس میں میتھین گیس کمی بارے فلیرنگ سسٹم پلانٹ کی تنصیب بھی شامل ہے۔

اسی حوالے سے 3روز تک تھر ڈ پارٹی کینڈین2ویلیڈیٹرجس میں مسٹر سرگیو اور مسز عینی سفائی بھی شامل تھیں نے محمود بوٹی ڈمپنگ سائٹ کا وزٹ کیا اور سر سبزپارک کے نیچے دفن تقریبا 1کروڑ 30لاکھ ٹن فضلے کا تفضیلی جائزہ لیا۔اس موقع پر احد یوسف خان ڈائریکٹر ماحولیات نے اپنی بریفنگ میں فلیرنگ سسٹم پلانٹ کے ذریعے میتھین گیس میں کمی، زمینی سروے،حدود کے تعین اور گرین ہاوس گیسوں کے پروٹوکول کے مطابق سائٹ رقبہ، حدود کی پیمائش بارے ہونیوالے اقدام سے آگاہ کیا اور معاونت دی۔ویلیڈیٹر کی رپورٹ پیرس معاہدے کے تحت امریکہ میں قائم ماحولیاتی تبدیلی ادارے،،ویر ا،،رجسٹری کو جمع کر وائی جائیگی۔اس عمل کو پاکستان ماحولیاتی تبدیلی پالیسی 2021، پاکستان کلائمیٹ چینج ایکٹ 2017،نیشنل اڈاپٹیشن پلان،اور نیشنل کلین ائر پالیسی 2023کی تائید بھی حاصل ہوگی روڈا کی طرف سے جانیوالی اس کاوش پر عمران امین سی ای او کا کہنا تھا کہ یہ پیشرفت وزیر اعلی پنجاب مریم نواز کے ماحولیاتی تبدیلی ویژن کو مزید تقویت دیگی جن کی ہدایات پر صوبہ بھر میں مضبو ط ماحولیاتی نظام بارے کام جاری ہیں۔انہوں نے کہا کہ محمود بوٹی ڈمپنگ سائٹ کو ماحولیاتی پار ک میں تبدیل کرنا بلاشبہ روڈا کا بڑا کارنامہ ہے جس میں شعبہ انجینئر نگ اور ماحولیاتی تبدیلی ڈیپارٹمنٹ کی محنت قابل تحسین ہے

جواب دیں

Back to top button