تجاوزات،کیپٹل میٹروپولیٹن گورنمنٹ پشاور اور ضلعی انتظامیہ کا لاہوری گیٹ، چوک شادی پیر میں مشترکہ مڈنائٹ گرینڈ آپریشن

کیپٹل میٹروپولیٹن گورنمنٹ اور ضلعی انتظامیہ کا لاہوری گیٹ اورر چوک شادی پیر میں مڈنائٹ گرینڈ آپریشن ، بھاری مشینری کے ذریعے متعدد تھڑے، ریمپس اور دیگر غیر قانونی تعمیرات مسمار کر دی گئیں۔تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر پشاور و ایڈمنسٹریٹر کیپٹل میٹروپولیٹن گورنمنٹ آفاق وزیر اور ڈائریکٹر جنرل کیپٹل میٹروپولیٹن کے ڈائریکٹر جنرل سلیم خان کی خصوصی ہدایات پر ڈائریکٹر جنرل کیپٹل میٹروپولیٹن گورنمنٹ سلیم خان کی نگرانی میں رات گئے لاہوری گیٹ اورر چوک شادی پیر میں تجاوزات کے خلاف بھاری مشینر ی کے ذریعے بھرپور کارروائی عمل میں لائی گئی۔آپریشن میں اسسٹنٹ کمشنر سامعیہ جبین انفورسمنٹ آفیسر قیصر باچہ اور دیگر متعلقہ عملے نے حصہ لیا۔ کارروائی کے دوران یکہ توت اور منڈا بیر ی دیگر ملحقہ علاقوں میں قائم غیر قانونی تجاوزات کے خلاف موثر اقدامات کیے گئے۔اس موقع پر بھاری مشینری کی مدد سے سڑکوں اور گلیوں میں قائم متعدد غیر قانونی تھڑے، ریمپس اور دیگر تجاوزات کو مسمار کر دیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر پشاور و ایڈمنسٹریٹر کیپٹل میٹروپولیٹن گورنمنٹ آفاق وزیرنے کہاہے کہ تجاوزات کے خلاف آپریشن جاری رہیگا اور کسی کے ساتھ رعایت نہیں برتی جائیگی۔انہوں نے مزید کہا کہ پشاور شہر کو صاف ستھرا، خوبصورت اور تجاوزات سے پاک بنانے کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں، جبکہ قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت ایکشن لیاجائیگا۔

جواب دیں

Back to top button