یونائیٹڈ میونسپل ورکرز یونین کی قیادت کا نو تعینات ڈائریکٹر جنرل کیپٹل میٹروپولیٹن گورنمنٹ پشاور سلیم خان سے ملاقات،مبارکباد اور مسائل پر گفتگو

یونائیٹڈ میونسپل ورکرز یونین (رجسٹرڈ) کیپٹل میٹروپولیٹن گورنمنٹ و تمام تحصیل میونسپل ایڈمنسٹریشنز (TMAs) پشاور کے ایک اعلٰی سطح کے وفد نے نو تعینات ڈائریکٹر جنرل جناب سلیم خان سے ان کے دفتر میں ایک تفصیلی ملاقات کی۔ملاقات کے دوران یونین کے قائدین اور وفد کے ارکان نے جناب سلیم خان کو کیپٹل میٹروپولیٹن گورنمنٹ میں بطور ڈائریکٹر جنرل عُہدہ سنبھالنے پر پھولوں کے گلدستے پیش کیے، دلی مبارکباد دی اور پختون روایت کے مطابق "پخیر راغلے” (خوش آمدید) کہا۔ یونین قیادت نے امید ظاہر کی کہ ان کی آمد سے ادارے کی کارکردگی میں بہتری آئے گی اور ملازمین کے دیرینہ مسائل کا حل ممکن ہو سکے گا۔تعارفی نشست کے بعد یونائیٹڈ میونسپل ورکرز یونین کی قیادت نے نو تعینات ڈائریکٹر جنرل کے سامنے ادارے اور بالخصوص ملازمین کو درپیش درپیش بنیادی مسائل کا ایجنڈا رکھا۔ گفتگو کے دوران درجہ ذیل مسائل زیر گفتگو آئی ،ملازمین کی پروموشن (ترقیاں): طویل عرصے سے التوا کا شکار ملازمین کی بروقت اور حق بحقدار رسیدہ ترقیاں۔ڈیسز کوٹہ (وفات پا جانے والے ملازمین کے بچوں کا کوٹہ): دورانِ سروس انتقال کر جانے والے ملازمین کے لواحقین کی فوری اور شفاف بنیادوں پر بھرتی۔، ویدر الاؤنس (موسمی الاؤنس): سخت موسم اور مشکل حالات میں کام کرنے والے فیلڈ سٹاف کے لیے ویدر الاؤنس کی واگزاری، اوور ٹائم اور دیگر بقایا جات: ملازمین کے اوور ٹائم کے بقایا جات کی ادائیگی اور دیگر جائز مالی و انتظامی مراعات کی فراہمی کے مطالبات پیش کئے گئے ۔نو تعینات ڈائریکٹر جنرل سلیم خان نے یونائیٹڈ میونسپل ورکرز یونین کے وفد کا شکریہ ادا کیا اور ان کے نکات کو توجہ سے سنا۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ڈائریکٹر جنرل نے یونین قیادت کو مکمل تعاون کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا ادارے کی بہتری اور ملازمین کی فلاح و بہبود ہماری اولین ترجیح ہے۔ ملازمین اور ادارے کو درپیش تمام درپیش درپیش مسائل کو یونین قیادت کے ساتھ باہمی مشورے، افہام و تفہیم اور شراکت داری کے ذریعے حل کیا جائے گا۔ ادارے کے دروازے تمام ملازمین کے جائز حقوق کی فراہمی کے لیے ہمیشہ کھلے رہیں گے۔ملاقات کے اختتام پر یونین قیادت نے ڈائریکٹر جنرل کے مثبت روئیے اور تعاون کی یقین دہانی پر ان کا شکریہ ادا کیا اور ادارے کی ترقی و عوام کی خدمت کے لیے اپنے مکمل تعاون کا اعادہ کیا۔

جواب دیں

Back to top button