بلدیہ عظمٰی لاہور کے شعبہ پلاننگ نے ایڈمنسٹریٹر وڈپٹی کمشنر لاہور کیپٹن ریٹائرڈ علی اعجاز کی ہدایت پر واہگہ زون میں غیر قانونی تعمیرات کے خلاف آپریشن کیا۔میٹروپولیٹن آفیسر پلاننگ ڈاکٹر رائے امتیاز حسن کی نگرانی میں اسکواڈ نے دو غیر قانونی تعمیرات کو مسمار جبکہ چار کو سربمہر کر دیا۔
جن علاقوں میں آپریشن کیا گیا ان میں مومن پورہ، جی ٹی روڈ، مناواں، غوث گارڈن اور علی ہجویری پارک کے علاقے شامل ہیں۔زونل آفیسر پلاننگ واہگہ زون حرا عمران اور بلڈنگ و انفورسمنٹ انسپکٹر محمد عرفان نے آپریشن کو لیڈ کیا۔






