سی ای او ایل ڈبلیو ایم سی شہریار عارف خان کا گلبرگ ٹاؤن کے مختلف علاقوں کااچانک دورہ

لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر شہریار عارف خان کے شہر بھر میں صفائی انتظامات کی مانیٹرنگ کے لیے سرپرائز وزٹس کا سلسلہ جاری ہے۔ اسی سلسلے میں انہوں نے گلبرگ ٹاؤن کے مختلف علاقوں کا اچانک دورہ کیا اور صفائی آپریشن، ورکرز کی حاضری اور ویسٹ کلیکشن کے انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا۔سی ای او ایل ڈبلیو ایم سی نے برکت مارکیٹ، مین مارکیٹ، گارڈن ٹاؤن اور لبرٹی مارکیٹ کا دورہ کرتے ہوئے صفائی کی صورتحال کا جائزہ بھی لیا، جبکہ جیون ہانہ پنڈ، کلمہ چوک فلائی اوور اور مولانا شوکت علی روڈ پر تعینات صفائی ورکرز کی حاضری بھی چیک کی۔دورے کے دوران شہریار عارف خان نے صفائی عملے سے ملاقات کی اور بیٹ وائز ڈیوٹی پلان، ورکرز کی کارکردگی اور فیلڈ میں درپیش مسائل کے بارے میں دریافت کیا۔ انہوں نے مختلف علاقوں میں مینوئل سویپنگ اور ڈور ٹو ڈور ویسٹ کلیکشن کے انتظامات کا بھی جائزہ لیا۔مزیدبرآں سی ای او ایل ڈبلیو ایم سی نے سموگ کے تدارک اور ماحولیاتی آلودگی میں کمی کے لیے گلی محلوں میں سکریپنگ اور پانی کے چھڑکاؤ کے عمل کو مؤثر بنانے کی ہدایات جاری کیں۔ شہریار عارف خان کا کہنا تھا کہ شہریوں کو صاف ستھرا ماحول فراہم کرنے کے لیے دن اور رات کی شفٹوں میں صفائی ٹیمیں متحرک ہیں۔ صفائی کے بہترین انتظامات اور شہریوں کو معیاری سہولیات کی فراہمی کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں

جواب دیں

Back to top button