کیپٹل میٹروپولیٹن پشاور، ضلعی انتظامیہ کا مشترکہ آپریشن،غیرقانونی تعمیرات مسمار

کیپٹل میٹروپولیٹن اورر ضلعی انتظامیہ کا مشترکہ آپریشن غیرقانونی تعمیرات مسمار کوہاٹی چوک شاہین بازار چوک ناصر خان پیپل منڈی اور دیگر علاقوں میں تجاوزات کے خلاف گریننڈ آپریشن میں تجاوزات مسمارکردئیے گئے جبکہ دکانوں سے باہرپڑاہوا سامان ضبط کرلیا گیا تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر پشاور و ایڈمنسٹریٹر کیپٹل میٹروپولیٹن گورنمنٹ آفاق وزیر اور ڈی جی سلیم خان کی خصوصی ہدایات پر پشاور کے مختلف علاقوں میں تجاوزات کے خلاف گرینڈ آپریشن کیا آپریشن میں اسسٹنٹ کمشنر بشارت خان انفورسمنٹ آفیسر قیصر باچہ اور دیگر متعلقہ عملے نے حصہ لیا۔ کارروائی کے دوران کوہاٹی چوک شاہین بازار چوک ناصر خان پیپل منڈی اور دیگر علاقوں میں تجاوزات کے خلاف گر ینڈآپریشن کیا جس میںغیرقانونی تعمیرات کو مسمارکردیا گیا جبکہ بھاری مشینری کی مدد سے سڑکوں اور گلیوں میں قائم متعدد غیر قانونی تھڑے، ریمپس اور دیگر تجاوزات کو مسمار کر دیا گیا ڈپٹی کمشنر و ایڈمنسٹریٹر آفاق وزیر نے کہاکہ دکاندران تجاوزکرنے سے گریز کریں اور فٹ پاتھوںکو عوام کیلئے کھلا چھوڑیں تاکہ عوام کو آنے جانے میں مشکلات نہ ہوں انہوں نے کہاکہ تجاوزاات کے خلاف آپریشن جاری رہیگا ِ اور کسی کے ساتھ رعایت نہیں برتی جائیگی نہوں نے مزید کہا کہ پشاور شہر کو صاف ستھرا، خوبصورت اور تجاوزات سے پاک بنانے کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں، جبکہ قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت یکشن لیاجائیگا۔

جواب دیں

Back to top button