ڈپٹی کمشنرپشاورآفاق وزیر نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا

نئے تعینات ڈپٹی کمشنرپشاورآفاق وزیر نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال کر باقاعدہ طور پرکام کا آغاز کر دیا۔آفاق وزیر گریڈ 18 کے پی اے ایس (پاکستان ایڈمنسٹریٹیو سروس) آفیسر ہیں اور ان کا تعلق ( 40th Common) سے ہے۔ اس سے پہلے وہ چیف سیکریٹری خیبر پختونخوا آفس میں اہم عہدوں، ڈپٹی کمشنر پشاور، ایڈیشنل سیکریٹری ایریگیشن، ڈپٹی کمشنر کرم، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر اٹک، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جہلم، اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ اور اسسٹنٹ کمشنر جہلم سمیت دیگر اہم عہدوں پر تعینات رہ چکے ہیں۔

جواب دیں

Back to top button