کیپٹل میٹروپولیٹن گورنمنٹ اور ضلعی انتظامیہ کاکوہاٹی کے پلاسٹک مارکیٹ میں مشترکہ مڈنائٹ گرینڈ آپریشن

کیپٹل میٹروپولیٹن گورنمنٹ اور ضلعی انتظامیہ کا کوہاٹی میں پلاسٹک مارکیٹ میں پلا مڈنائٹ گرینڈ آپریشن کیا گیا جس میں بھاری مشینری کے ذریعے متعدد تھڑے، ریمپس اور دیگر غیر قانونی تعمیرات مسمار کر دی گئیں۔تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر پشاور و ایڈمنسٹریٹر کیپٹل میٹروپولیٹن گورنمنٹ آفاق وزیر اور ڈائریکٹر جنرل کیپٹل میٹروپولیٹن کے ڈائریکٹر جنرل سلیم خان کی خصوصی ہدایات پرکوہاٹی میں پلاسٹک مارکیٹ میں مڈنائٹ گرینڈ آپریشن بھاری مشینر ی کے ذریعے بھرپور کارروائی عمل میں لائی گئی۔آپریشن میں اسسٹنٹ کمشنر جنرل عنایت الرحمان ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر بشارت حسین انفورسمنٹ آفیسر قیصر باچہ نے اور دیگر متعلقہ عملے نے حصہ لیا۔ کارروائی کے دوران ملحقہ علاقوں میں قائم غیر قانونی تجاوزات کے خلاف موثر اقدامات کیے گئے۔اس موقع پر بھاری مشینری کی مدد سے سڑکوں اور گلیوں میں قائم متعدد غیر قانونی تھڑے، ریمپس اور دیگر تجاوزات کو مسمار کر دیا گیا۔ ضلعی انتظامیہ نے واضح کیا کہ تجاوزات کے خلاف آپریشن جاری رہیگا اور کسی کے ساتھ رعایت نہیں برتی جائیگی

جواب دیں

Back to top button