کیپٹل میٹروپولیٹن اور ضلعی انتظامیہ کاکریم پورہ تا گھنٹہ گھرمشترکہ آپریشن،غیرقانونی تعمیرات مسمار

تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر پشاور و ایڈمنسٹریٹر کیپٹل میٹروپولیٹن گورنمنٹ آفاق وزیر اورر ڈائریکٹر جنرل کیپٹل میٹروپولیٹن گورنمنٹ سلیم خان کی ہدایت پر علاقہ کریم پور میں گھنٹہ گھر تک تجاوزات کے خلاف بھرپور کارروائی عمل میں لائی گئی۔آپریشن میں ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر فضا شاہ انفورسمنٹ آفیسر قیصر باچہ، چیف ڈیمالشنگ انسپکٹر فضل محمود اور دیگر متعلقہ عملے نے حصہ لیا۔ کارروائی کے دوران کریم پور ہ میں قائم غیر قانونی تجاوزات کے خلاف موثر اقدامات کیے گئے۔اس موقع پر بھاری مشینری کی مدد سے سڑکوں اور گلیوں میں قائم متعدد غیر قانونی تھڑے، ریمپس اور دیگر تجاوزات کو مسمار کر دیا گیا۔ ایڈمنسٹریٹر وڈپٹی کمشنر پشاورآفاق وزیرنے کہاکہ تجاوزات کے خلاف آپریشن جاری رہیگا اور کسی کے ساتھ رعایت نہیں برتی جائیگی انہوں نے مزید کہا کہ پشاور شہر کو صاف ستھرا، خوبصورت اور تجاوزات سے پاک بنانے کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں، جبکہ قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت ایکشن لیاجائیگا۔

جواب دیں

Back to top button