صوبائی حکومت کی ہدایات پر کمشنر پشاور ڈویژن کیپٹن (ر) خالد محمود کی زیرِ قیادت تجاوزات کے خلاف جاری مہم کے سلسلے میں پشاور صدر کی مصروف ترین شفیع مارکیٹ میں گرینڈ آپریشن کیا گیا۔پشاور کی ضلعی انتظامیہ اور پشاور کنٹونمنٹ بورڈ کی مشترکہ کارروائی کے دوران دکانوں کے باہر قائم عارضی تجاوزات ختم کر دی گئیں، متعدد افراد کو گرفتار کیا گیا جبکہ دکانوں کے باہر رکھا گیا سامان ضبط کر لیا گیا۔کمشنر پشاور ڈویژن کیپٹن (ر) خالد محمود نے واضح کیا ہے کہ عوامی راستوں، فٹ پاتھوں اور بازاروں میں عارضی تجاوزات قائم کرکے ٹریفک کی روانی متاثر کرنے اور پیدل چلنے والوں کے لیے مشکلات پیدا کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی جاری رہے گی۔ تجاوزات قائم کرنے والوں کو کم از کم ایک لاکھ روپے جرمانے اور جیل کی سزا دی جائے گی۔انہوں نے ہدایت کی کہ بازاروں اور تجارتی مراکز میں تجاوزات کے خاتمے کے لیے کارروائیاں بلاامتیاز جاری رکھی جائیں اور شہریوں کی آمدورفت میں رکاوٹ بننے والے عناصر کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے۔پشاور میں تجاوزات کے خاتمے کی مہم بلا تعطل جاری ہے؛ عوامی راستوں پر قبضہ کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔
Read Next
1 دن ago
تجاوزات کے خاتمے تک آپریشن جاری رہے گا،ایڈمنسٹریٹر میٹروپولیٹن وکمشنر پشاور آفاق وزیر
2 دن ago
پشاور: سڑکوں اور گلیوں میں بغیر اجازت کھدائی کرنے والے متعلقہ محکموں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی
2 دن ago
کیپٹل میٹروپولیٹن گورنمنٹ اورر ضلعی انتظامیہ کانمکمنڈی چوک،چوک شہباز میں مشترکہ مڈنائٹ گرینڈ آپریشن
3 دن ago
ایڈیشنل سیکرٹری محمد شعیب اور آر ایم اوپشاور ارشد علی زبیر کا لیز رولز 2025 کی نفاذ چیک کرنے کیلئے کیپٹل میٹروپولیٹن کا دورہ
5 دن ago
کیپٹل میٹروپولیٹن اورضلعی انتظامیہ کا مشترکہ آپریشن گھنٹہ گھر سبزی منڈی وپیپل منڈی میں غیرقانونی تعمیرات مسمار
Related Articles
*🚨 پشاور:ضلعی انتظامیہ کا ریتی بازار، موچی لڑہ بازار اور دیگر بازاروں میں تجاوزات کے خلاف گرینڈ آپریشن*
6 دن ago
خوشحال بازار پشاور میں تجاوزات کے خلاف کیپٹل میٹروپولیٹن گورنمنٹ کا گرینڈ آپریشن، غیر قانونی تعمیرات اور تھڑے مسمار
1 ہفتہ ago
تجاوزات،کیپٹل میٹروپولیٹن گورنمنٹ پشاور اور ضلعی انتظامیہ کا لاہوری گیٹ، چوک شادی پیر میں مشترکہ مڈنائٹ گرینڈ آپریشن
2 ہفتے ago



