کیپٹل میٹروپولیٹن گورنمنٹ پشاور اور ضلعی انتظامیہ کا یکہ توت اور منڈابیر میں مڈنائٹ گرینڈ آپریشن

کیپٹل میٹروپولیٹن گورنمنٹ اور ضلعی انتظامیہ کا یکہ توت اور منڈابیر میں مڈنائٹ گرینڈ آپریشن،بھاری مشینری کے ذریعے متعدد تھڑے، ریمپس اور دیگر غیر قانونی تعمیرات مسمار کر دی گئیں۔تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر پشاور و ایڈمنسٹریٹر کیپٹل میٹروپولیٹن گورنمنٹ آفاق وزیر کی خصوصی ہدایات پر ڈائریکٹر جنرل کیپٹل میٹروپولیٹن گورنمنٹ سلیم خان کی نگرانی میں رات گئے شہر کے مختلف علاقوں میں تجاوزات کے خلاف بھرپور کارروائی عمل میں لائی گئی۔آپریشن میں اسسٹنٹ کمشنر سٹی سلمان یوسف اے سی فضا انفورسمنٹ آفیسر قیصر باچہ، چیف ڈیمالشنگ انسپکٹر فضل محمود اور دیگر متعلقہ عملے نے حصہ لیا۔ کارروائی کے دوران یکہ توت اور منڈا بیر ی دیگر ملحقہ علاقوں میں قائم غیر قانونی تجاوزات کے خلاف موثر اقدامات کیے گئے۔اس موقع پر بھاری مشینری کی مدد سے سڑکوں اور گلیوں میں قائم متعدد غیر قانونی تھڑے، ریمپس اور دیگر تجاوزات کو مسمار کر دیا گیا۔ڈائریکٹر جنرل کیپٹل میٹروپولیٹن گورنمنٹ سلیم خان نے کہاکہ تجاوزات کے خلاف آپریشن جاری رہیگا اور کسی کے ساتھ رعایت نہیں برتی جائیگی انہوں نے متعلقہ عملے کو ہدایت کی کہ تجاوزات کے خاتمے کے بعد دوبارہ قبضے کی روک تھام کے لیے بھی موثز نگرانی یقینی بنائی جائے۔انہوں نے مزید کہا کہ پشاور شہر کو صاف ستھرا، خوبصورت اور تجاوزات سے پاک بنانے کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں، جبکہ قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف ایکشن لیاجائیگا۔

جواب دیں

Back to top button