ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے زیر تعمیر برکی روڈ کا دورہ کیا۔ چیف انجینئر ایل ڈی اے اسرار سعید، پراجیکٹ ڈائریکٹر، ایس ڈی او لیسکو اور اسسٹنٹ کمشنر کینٹ نے بریفنگ دی۔برکی روڈ پر سڑک کی تعمیر کا مجموعی طور پر 45 فیصد کام مکمل کر لیا گیا ہے، بقیا کام جاری ہے۔برکی روڈ پر سڑک کو چوڑا کیا گیا ہے، 2 لین سے چوڑا کرکے 6 لین سڑک بنائی جا رہی ہے
۔برکی روڈ کے 60 فیصد حصہ پر واٹر بانڈ ڈالا گیا ہے، بقیا پر کام جاری ہے۔برکی روڈ کے 6.1 کلومیٹر حصے میں 108 بجلی کے کھمبے منتقل ہو نگے،108 میں سے 24 کھمبے سڑک کے درمیان ہیں، جن کے متبادل کھمبے لیسکو نے سڑک کے اطراف لگائے ہیں۔سروسز کی منتقلی کے لیے سڑک کے اطراف لیسکو کی جانب سے نئے کھمبے نصب کیے جا چکے ہیں۔بجلی کے کھمبوں کی منتقلی کا عمل لیسکو کے شیڈول کے مطابق شٹ ڈاؤن کے بعد آئندہ چند روز میں کیا جائے گا۔ ڈی جی ایل ڈی اے نے لیسکو حکام کو بقیہ کھمبے جلد منتقل کرنے کی ہدایت کی۔پراجیکٹ ڈائریکٹر نے لیسکو اور واسا کی جانب سے سڑک کی تعمیر میں درپیش چیلنجز بارے بریفنگ دی۔سڑک کے جس حصہ پر سیوریج لائن ڈالنے کا مسلہ ہے وہاں ترقیاتی کام میں مزید تاخیر رہے گی۔ڈی جی ایل ڈی اے نے ترقیاتی کاموں کے دوران پانی کا چھڑکاؤ جاری رکھنے کی ہدایت کی۔






