ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق کی خصوصی کاوشوں سے ایل ڈی اے نیلام عام مسلسل بہتری کی جانب گامزن ہے۔ایل ڈی اے کے زیر اہتمام ایکسپو سنٹر جوہر ٹاؤن میں نیلام عام منعقد ہوا۔ایل ڈی اے کے سال2026 کے تیسرے نیلام عام میں 73رہائشی و کمرشل پلاٹس کی فروحت، پٹرول پمپ سائٹ،مارکی سائٹ،ہیلتھ /ایجوکیشن سائٹ،اپارٹمنٹ سائٹ، پبلک یوٹیلٹی سائٹ،کینٹین سائٹس کے حقوق کرایہ داری2ارب93کروڑ94لاکھ44ہزار روپے میں نیلام کیے گئے۔نیلام عام میں پٹرول پمپ سائٹ،پلاٹ نمبرC62-C73بلاک بی تھری گجرپورہ کے حقوق کرایہ داری5کروڑ55لاکھ روپے سالانہ میں نیلام۔ پٹرول پمپ سائٹ، ایل ڈی اے ایونیو ون، بلاک بی کے حقوق کرایہ داری7 کروڑ92لاکھ روپے سالانہ میں نیلام۔ پٹرول پمپ سائٹ،پلاٹ نمبر192ایل ڈی اے سٹی، بلاک ایف ایف،جناح سیکٹر کے حقوق کرایہ داری3کروڑ42لاکھ روپے سالانہ میں نیلام۔ پارک اینڈ شاپ پارکنگ پلازہ، علامہ اقبال ٹاؤن کے پارکنگ فلورز 2کروڑ35لاکھ روپے سالانہ میں نیلام۔ پبلک بلڈ نگ بلاک جے، فضائیہ ہاؤسنگ سکیم فیز ون 42کروڑ84لاکھ روپے میں نیلام۔ ایل ڈی اے سکول علامہ اقبال ٹاؤن کینٹین سائٹ کے حقوق کرایہ داری 17لاکھ روپے سالانہ میں نیلام۔ اپارٹمنٹ سائٹ پلاٹ نمبر118,119اور 124-125بلاک اے جوبلی ٹاؤن26 کروڑ40لاکھ روپے میں نیلام۔اپارٹمنٹ سائٹ پلاٹ نمبر15،16اور 17بلاک اے جوبلی ٹاؤن14کروڑ40لاکھ روپے میں نیلام ہوئے۔
سکول سائٹ بلاک بی، آرمی ویلفیئر ٹرسٹ ہاؤسنگ سکیم، فیز ٹو کے حقو ق کرایہ داری ایک کروڑ45لاکھ روپے سالانہ میں نیلام۔ ایجوکیشن، ہیلتھ سائٹ پلاٹ نمبر805بلاک بی، جوبلی ٹاؤن کے حقو ق کرایہ داری 46لاکھ روپے سالانہ میں نیلام ہوئے۔ ایجوکیشن، ہیلتھ سائٹ پلاٹ نمبر6سوک سنٹر ایل ڈی اے ایونیو ون کے حقو ق کرایہ داری ایک کروڑ 72لاکھ روپے سالانہ میں نیلام ہوئے۔ ایجوکیشن، ہیلتھ سائٹ بلاک ڈی ایل ڈی اے ایونیو ون کے حقوق کرایہ داری 19لاکھ 80ہزار روپے سالانہ میں نیلام ہوئے۔ پبلک بلڈنگ، بلاک ایف، طارق گارڈن ہاؤسنگ سکیم کے حقو ق کرایہ داری 2کروڑ55لاکھ روپے سالانہ میں نیلام ہوئے۔ مارکی سائٹ،پلاٹ نمبر7سی، فنانس اینڈ ٹریڈ سینٹر کے حقوق کرایہ داری8کروڑروپے سالانہ میں نیلام ہوئے۔ پبلک یوٹیلیٹی سائٹ،پلاٹ نمبر532بلاک ایچ ون، جوہر ٹاؤن کے حقو ق کرایہ داری 22لاکھ روپے سالانہ میں نیلام ہوئے۔ ایل ڈ ی اے سٹی کمرشل پلاٹ 109بلاک ڈبل ای، 4کروڑ76لاکھ روپے میں نیلام ہوئے۔ پلاٹ نمبر110ڈبل ای جناح سیکٹر ایل ڈی اے سٹی،4کروڑ 64 لاکھ روپے اورپلاٹ نمبر111ایل ڈی اے سٹی، 4کروڑ88لاکھ روپے میں نیلام ہوئے۔ پلاٹ نمبر112ایل ڈی اے سٹی ڈبل ای،5کروڑ20لاکھ روپے۔پلاٹ نمبر188ڈبل ایف ایل ڈی اے سٹی،4 کروڑ88لاکھ روپے میں نیلام ہوئے۔ پلا ٹ نمبر189،ڈبل ایف ایل ڈی اے سٹی 4کروڑ96لاکھ روپے جبکہ پلاٹ نمبر190بلاک ڈبل ایف ایل ڈی اے سٹی 4کروڑ96لاکھ روپے ہوئے۔ پلاٹ نمبر191ڈبل ایف ایل ڈ ی اے سٹی 4کروڑ 96لاکھ روپے میں نیلام ہوئے۔ رہائشی پلاٹ نمبر286ای، جناح سیکٹر ایل ڈی اے سٹی 15کروڑ 60لاکھ روپے جبکہ رہائشی پلاٹ نمبر112سی، جناح سیکٹر ایل ڈی اے سٹی 17کروڑ20لاکھ روپے میں نیلام ہوا۔قائداعظم ٹاؤن، جناح مارکیٹ کمرشل پلاٹ نمبر21اے2کروڑ 72لاکھ رو پے اور کمرشل پلاٹ نمبر23اے 2کروڑ 60لاکھ روپے میں نیلام ہوئے۔ کمرشل پلاٹ نمبر25جناح مارکیٹ 3کروڑ 12لاکھ روپے اورکمرشل پلاٹ نمبر26،جناح مارکیٹ 3کروڑ 2 لاکھ روپے میں نیلام ہوئے۔ کمرشل پلاٹ نمبر11جناح مارکیٹ ایک کروڑ51لاکھ روپے میں نیلام ہوا۔ پلاٹ نمبر110سوک سنٹرسبزہ زار 5کروڑ83لاکھ 80ہزار روپے اور پلاٹ نمبر21سوک سنٹر سبزہ زار 3کروڑ75لاکھ روپے میں نیلام ہوا۔ پلاٹ نمبر23سوک سنٹر،سبزہ زار 4کروڑ46لاکھ80ہزار روپے میں نیلام ہوا۔ ایل ڈی اے آکشن کمیٹی کے اراکین نے نیلامی کی نگرانی کی۔نیلام عام میں ایڈیشنل ڈی جی یو پی، ڈائریکٹر ایل ڈی اے سٹی،ڈائریکٹر فنانس، ڈائریکٹر آکشن، ڈائریکٹرز ہاوسنگ اور متعلقہ افسران نے شرکت کی۔






