بلدیہ عظمٰی لاہور کے شعبہ پلاننگ نے ایڈمنسٹریٹر وڈپٹی کمشنر لاہور کیپٹن ریٹائرڈ محمد علی اعجاز کی ہدایت پر داتا گنج بخش زون میں غیر قانونی تعمیرات کے خلاف آپریشن کیا
۔میٹروپولیٹن آفیسر پلاننگ ڈاکٹر رائے امتیاز حسن کی نگرانی میں اسکواڈ نے تین غیر قانونی تعمیرات کو مسمار کر دیا۔جن علاقوں میں آپریشن کیا گیا ان میں کچا ہال روڈ، بیگم روڈ اور راجگڑھ شامل ہیں۔






