بلدیہ عظمٰی لاہور کا تجاوزات کے خلاف لنڈا بازار میو ہسپتال،جی پی او چوک،بیدیاں روڈ، شالیمار،ہربنس پورہ ،جی ٹی روڈ پر آپریشن

بلدیہ عظمٰی لاہور کے شعبہ ریگولیشن نے ایڈمنسٹریٹر وڈپٹی کمشنر لاہور کیپٹن ریٹائرڈ محمد علی اعجاز،چیف آفیسر ایم سی ایل کلیم یوسف کی ہدایت پر تجاوزات کے خلاف مختلف علاقوں میں گرینڈ آپریشن کیا۔میٹروپولیٹن آفیسر ریگولیشنز جواد الحسن گوندل اور انچارج آپریشن شہزاد رسول کی نگرانی میں اسکواڈ نے لنڈا بازار میو ہسپتال،جی پی او چوک،بیدیاں روڈ، شالیمار،ہربنس پورہ ،جی ٹی روڈ پر کارروائی کر کے تجاوزات کا صفایا کر دیا۔تجاوز کنندگان کا بڑی تعداد میں سامان قبضہ میں لے لیا۔غیر قانونی پارکنگ بھی ختم کروا دی گئیں۔

جواب دیں

Back to top button