بلدیہ عظمٰی لاہور کے شعبہ پلاننگ نے ایڈمنسٹریٹر وڈپٹی کمشنر لاہور کیپٹن ریٹائرڈ محمد علی اعجاز کی ہدایت پر غیرقانونی تعمیرات کے خلاف نشتر زون میں آپریشن کیا
۔میٹروپولیٹن آفیسر پلاننگ ڈاکٹر رائے امتیاز حسن کی نگرانی میں اسکواڈ نے آشیانہ روڈ پر کارروائی کے دوران چار غیر قانونی تعمیرات کو مسمار کر دیا۔اس بلڈنگز کو پہلے نوٹسز جاری کئے گئے تھے۔نشتر زون کے شعبہ پلاننگ نے بھی آپریشن میں حصہ لیا۔






