*بسنت،لاہور میں 12 سے 14 مارچ 2027 تک پتنگ بازی کی اجازت ہوگی،نوٹیفکیشن جاری*

ڈپٹی کمشنر لاہور کیپٹن ریٹائرڈ محمد علی اعجاز نےبسنت2027 کے لئے لاہور میں پتنگ بازی کی اجازت دینے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔لاہور میں 12 سے 14 مارچ 2027 تک پتنگ بازی کی اجازت ہوگی۔نوٹیفکیشن کے مطابق بسنت کے موقع پر پتنگ بازی صرف مقررہ اور محفوظ ڈور کے استعمال سے مشروط ہوگی۔پتنگ سازی کے سامان کی تیاری 5 ستمبر 2026 سے 14 مارچ 2027 تک کرنے کی اجازت دی گئی ہے۔پتنگ بازی کے سامان کی خرید و فروخت یکم فروری 2027 سے 14 مارچ تک مجاز ہوگی۔عام شہریوں کو پتنگ بازی کا سامان 10 فروری سے 14 مارچ 2027 تک فروخت کیا جا سکے گا۔پتنگ بازی کا سامان تیار کرنے، ذخیرہ کرنے اور فروخت کرنے کے لئے سرکاری رجسٹریشن لازمی قرار دی گئی ہے۔غیر رجسٹرڈ افراد پتنگ بازی کا سامان تیار یا فروخت نہیں کر سکیں گے۔بسنت کے دوران صرف پنجاب حکومت کے مقرر کردہ معیار کے مطابق پتنگیں اور ڈور استعمال کرنے کی اجازت ہو گی ۔دھاتی تار، نائلون ڈور، تندی اور تیز مانجھے پر مکمل پابندی برقرار رہے گی۔پتنگ کی ڈور پر صرف مقررہ اجزا، مایا، شیشے کے پاؤڈر اور چاول کے آٹے کے استعمال کی اجازت ہو گی۔پتنگ بازی کے سامان کے تمام رجسٹرڈ کاروباری افراد کو ریکارڈ برقرار رکھنا ہوگا۔رجسٹرڈ دکانداروں کے لیے کاروباری مقامات پر سرکاری رجسٹریشن سرٹیفکیٹ نمایاں کرنا لازمی ہوگا۔لاہور میں موٹر سائیکل سواروں کو حفاظتی راڈز سمیت مقررہ حفاظتی اقدامات پر عمل کرنا ہوگا۔بسنت کے دوران قواعد کی خلاف ورزی پر متعلقہ حکام کارروائی کریں گے۔ڈپٹی کمشنر لاہور کی جانب سے بسنت 2027 کے لیے مشروط اجازت نامہ جاری کیا گیا ہے۔علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے اطراف پتنگ بازی پر مکمل پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ ڈی سی لاہور کیپٹن (ر) محمد علی اعجاز نے کائٹ فلائنگ ریگولیشنز کے تحت حکم نامہ جاری کر دیا ہے۔جہازوں کی لینڈنگ اور ٹیک آف روٹس کے علاقوں کو ممنوعہ زون قرار دے دیا گیا ہے۔نادرآباد گلشن علی کالونی اور نشاط کالونی میں پتنگ بازی پر سخت پابندی عائد  ہو گی۔بھٹہ چوک کے علاقے میں بھی پتنگ بازی پر مکمل ممانعت  ہو گی۔ڈی ایچ اے لاہور کے بلاکس R S P اور Q کو پتنگ بازی کے لیے ممنوعہ زون قرار دے دیا گیا  الفیصل ٹاؤن اور جوڑے پل کے علاقوں میں پتنگ بازی پر پابندی ہوگی۔تاجپورہ اور اس کے گردونواح کے تمام علاقوں میں پتنگ بازی پر ممانعت  ہو گی ۔کنال بینک روڈ تاجپورہ کے ملحقہ علاقے میں بھی پتنگ بازی ممنوع قرار دی گئی ہے

جواب دیں

Back to top button