ڈی سی لاہور کیپٹن (ر) محمد علی اعجاز کا تحصیل ماڈل ٹاؤن کا دورہ،برکت مارکیٹ سؤر پوائنٹ پر واٹر ٹینک منصوبے اور اربن اپ لفٹنگ کا جائزہ

ڈی سی لاہور کیپٹن (ر) محمد علی اعجاز نے تحصیل ماڈل ٹاؤن کا دورہ کر کے برکت مارکیٹ سؤر پوائنٹ پر واٹر ٹینک منصوبے اور اربن اپ لفٹنگ کا جائزہ لیا۔ اسسٹنٹ کمشنر عبد الفاطر خان اور الائیڈ محکموں کے ہمراہ ڈی سی لاہور نے تجاوزات کے خاتمے اور تمام منصوبوں کی اعلیٰ معیار کے مطابق وقت پر تکمیل کی ہدایات جاری کر دیں۔لاہور کے شہریوں کو مون سون اور بارشوں کے دوران واٹر لاگنگ سے نجات دلانے اور تجارتی مراکز کی بحالی کے لیے ضلع انتظامیہ لاہور فیلڈ میں متحرک ہے۔ ڈی سی لاہور کیپٹن (ر) محمد علی اعجاز نے تحصیل ماڈل ٹاؤن کا دورہ کیا اور برکت مارکیٹ سؤر پوائنٹ پر بارش کے پانی کی نکاسی اور مارکیٹ اپ لفٹنگ کے منصوبوں کا تفصیلی جائزہ لیا۔ دورے کے دوران اسسٹنٹ کمشنر ماڈل ٹاؤن عبد الفاطر خان سمیت واسا، ایم سی ایل، پی ایچ اے، ٹیپا اور ایل ڈبلیو ایم سی کے اعلیٰ حکام موجود تھے۔ اس موقع پر ڈی سی لاہور کو واسا ڈرینیج لائنز، ڈی سلٹنگ اور برکت مارکیٹ اپ لفٹنگ پلان پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ ڈی سی لاہور نے ہدایت کی کہ برکت مارکیٹ کی خوبصورتی، فساڈ امپروومنٹ اور اپ لفٹنگ کا کام منظور شدہ ڈیزائن کے مطابق اعلیٰ معیار سے مکمل کیا جائے، جبکہ مارکیٹ کے باہر تجاوزات کا فوری خاتمہ کر کے ٹریفک کی روانی اور پارکنگ مینجمنٹ کو بہتر بنایا جائے۔ ڈی سی لاہور نے تمام الائیڈ محکموں کو میونسپل سروسز کی بہتری کے لیے ایک ٹیم بن کر مربوط فیلڈ ورک یقینی بنانے کی تاکید کی اور واضح کیا کہ تمام منصوبوں کی بروقت تکمیل کو ہر صورت یقینی بنایا جائے۔ ڈپٹی کمشنر لاہور کیپٹن (ر) محمد علی اعجاز کا کہنا تھا کہ برکت مارکیٹ سؤر پوائنٹ پر جاری واٹر ٹینک منصوبے سے بارش کے پانی کی نکاسی کا مستقل حل ممکن ہوگا، جبکہ مارکیٹ کی اپ لفٹنگ اور بحالی سے تجارتی سرگرمیوں سمیت انفراسٹرکچر میں نمایاں بہتری آئے گی۔ انہوں نے عزم دہرایا کہ تمام ترقیاتی منصوبوں میں اعلیٰ معیار، شفافیت اور مقررہ وقت پر عملدرآمد پر کوئی انتظامی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔

جواب دیں

Back to top button