ورلڈ فوڈ ڈے کے موقع پر جیلانی پارک میں منعقد فوڈ گالہ میں ستھرا پنجاب ایجنسی لاہور نے بہترین صفائی انتظامات یقینی بنائے۔ سی ای او ایل ڈبلیو ایم سی شہریار عارف خان کی ہدایات پرجیلانی پارک میں ورلڈ فوڈ ڈے کی مناسبت سے دو روزہ تقریبات میں ورلڈ فوڈ ڈے کے موقع پر 60 سے زائد ورکرزصفائی کے فرائض پر مامور رہے۔10زونل افسران تینوں شفٹوں میں صفائی انتظامات کی نگرانی کے لیے تعینات کیے گئے جبکہ جیلانی پارک میں ویسٹ کلیئرنس یقینی بنانے کے لیے 20 سے زائد وہیلی ویسٹ بنز بھی نصب کی گئیں۔ستھرا پنجاب ایجنسی لاہور کی جانب سے صفائی آگاہی کیمپ کا بھی انعقاد کیا گیا
۔ستھرا پنجاب ایجنسی لاہور کےسوشل موبلائزر ونگ کی جانب سے فوڈ ڈے میں شرکت کرنے والے شہریوں کوعوامی مقامات پر صفائی برقرار رکھنے کے بارے میں آگاہی بھی فراہم کی گئی۔سی ای او ایل ڈبلیو ایم سی شہریار عارف خان کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ ورلڈ فوڈ ڈے کی مناسبت سے منعقدہ فوڈ گالہ سے قبل دوران اور اختتام پر جیلانی پارک میں صفائی ستھرائی پر عملہ مامور رہا،جبکہ جیلانی پارک آنے اور جانے والے راستوں اور ملحقہ سڑکوں پر بھی صفائی برقرار رکھنے کے لیے خصوصی اقدامات کیے گئے۔وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن ستھرا پنجاب کے تحت ہر موقع اور تہوار پر شہریوں کو صاف ستھرا ماحول فراہم کرنا ہی ستھرا پنجاب ایجنسی لاہور کی اولین ترجیح ہے۔






