”پنجاب میں کام نظر آتا ہے“-سندھ کے پروبیشنری افسران نے وزیراعلی ہاؤس میں ملاقات کے دوران وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کو خراج تحسین پیش کیاہے -سندھ کی خواتین افسروں نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کو رول ماڈل قرار دیا-پروبیشنری افسر سندھ مس دل رخ صحرانے کہاکہ پاکستان کی ہرخاتون کو وزیراعلیٰ مریم نوازشریف پر فخرہے۔عبدالغفار نے کہاکہ یہاں آکر دیکھا پنجاب کے عوام مطمئن اورخوش نظر آتے ہیں۔زارا نے کہاکہ ہر جگہ کام نظر آتا ہے،دل خوش ہوجاتا ہے،پاکستان کو ایسے ہی ہونا چا ہیے تھا۔ لاہور میں شجرکاری اورسبزہ دیکھ کر دل چاہتا ہے کہ ہمار اسندھ بھی ایسا ہی ہوجائے۔میری والدہ مریم نوازشریف کی مداح ہیں،ملاقات ایک اعزاز ہے۔پروبیشنری آفیسر سندھ نے کہاکہ پنجاب میں آرٹیفیشل انٹیلی جنس سے ہر سسٹم کو منسلک اورمربوط کردیا ہے۔پنجاب کا سہولت بازار بہت اچھا لگا،تمام چیزیں سستے داموں دستیاب ہیں۔سہولت بازار میں گراس روٹ لیول تک شاندار میکانزم ہے۔پنجاب سے سیکھ کر جائیں گے اوراپنے ہاں اپلائی کریں گے۔ حناء نے کہاکہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف ہمارے لئے انسپائریشن اوروویمن امپاورمنٹ کا استعارہ ہیں۔وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کا مردوں کے معاشرے میں مقام بنانا قابل تقلید ہے۔عبدالجبارنے کہاکہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کا عوام کی خدمت کیلئے ترجیحات کا تعین قابل تحسین ہے۔تانیہ انصاری نے کہاکہ وزیراعلیٰ مریم نوازشریف جیسی شخصیت سے ملاقات کرنا اعزاز ہے۔خاتون آفیسرنے اردو اورانگریزی نظم پیش کی کہ”لاہور کی مٹی کی خوشبو پنجاب کی پہچان ہے“۔وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے ملاقات کے دوران زیر تربیت افسران کو نصیحت کی کہ تجاویز کی قدر کریں، فیصلے کریں اورعملدر آمد کرائیں۔ ”واضح موقف،ہمت اورفیصلہ“وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے گڈگورننس کا راز بھی بیان کردیا-سندھ کی پروبیشنری افسر فاطمہ شکیل اورردا نے وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کوروایتی سندھی شال پیش کی- وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے مونجو داڑو کاپورٹریٹ دیکھ کراظہار مسرت کیا اوراپنے آفس میں لگوالیا-سندھ کے کامن ٹرینی پروگرام وفد کے شرکاء کو پراجیکٹس سے متعلق خصوصی دستاویزی ڈاکومینٹری دکھائی گئی-چیف سیکرٹری پنجاب زاہد اختر زمان نے پراجیکٹس کے بارے میں بریف کیا-وزیر اطلاعات عظمی زاہد بخاری نے 15پر لائیو کا ل کرکے میٹنگ کے شرکاء کو پراسس کا مشاہدہ کرایا-سی ٹی پی وفد میں لوکل گورنمنٹ،سند ھ کی صوبائی سروس اوردیگر محکموں کے افسران شامل تھے – وزیراعلی مریم نوازشریف نے سی ٹی پی وفدکے شرکاء کے ساتھ گروپ فوٹو بھی بنوائی-
Read Next
1 دن ago
*مریم نواز شریف کی ساہیوال امد،6208 طلبہ میں ہونہار سکالر شپ اورلیپ ٹاپ کے تحائف تقسیم*
2 دن ago
حکومت پنجاب نے گریڈ19 کے 21 پروفیسرز کو گریڈ 20 میں ترقی دے دی،نوٹیفکیشن جاری
4 دن ago
وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کا ایک ہفتے کے اندر ستھرا پنجاب کے ورکرز اور مشینری پوری کرنے کا ہدف
5 دن ago
وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کی سی ایم ای بائیکس سکیم کا پراسیس جلد ازجلد مکمل کرنے کی ہدایت
5 دن ago






