حکومتِ پنجاب کی ہدایت کے مطابق لاہور میں 12، 13، 14 مارچ 2027 کو محفوظ بسنت ہو گی۔ سیکرٹری داخلہ پنجاب ڈاکٹر احمد جاوید قاضی نے سول سیکرٹریٹ میں محفوظ بسنت 2027 کے حفاظتی انتظامات کے جائزہ اجلاس کی صدارت کی۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے سیکرٹری داخلہ پنجاب کا کہنا تھا کہ بسنت 2027 سے قبل تمام حفاظتی انتظامات کا بھرپور جائزہ لیا جا رہا ہے اور لاہور میں کسی غیر محفوظ اور ناپائیدار چھت پر پتنگ بازی کی اجازت نہیں ہو گی۔ سیکرٹری داخلہ نے بتایا کہ 31 دسمبر 2026 سے قبل چھتوں پر کم از کم ساڑھے 3 فٹ کی مضبوط حفاظتی دیوار تعمیر کرنا لازم ہے۔ انسانی جانوں کی حفاظت کیلئے ساڑھے 3 فٹ سے چھوٹی حفاظتی دیوار والی کسی چھت پر بسنت کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی۔ سیکرٹری داخلہ نے ہدایت کی کہ ڈپٹی کمشنر لاہور پرانی عمارتوں اور گھروں کی چھتوں کا مکمل معائنہ کروائیں۔ انہوں نے کہا کہ بجلی کی تاریں چھت کے قریب ہونے کی صورت میں عمارت کے مالک بسنت سے قبل انہیں محفوظ بنانے کے پابند ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ڈپٹی کمشنر لاہور قانون کے خلاف ورزی پر کسی بھی عمارت کو سیل کرنے کا اختیار رکھتے ہیں۔ سیکرٹری داخلہ نے ہدایت کی کہ ڈپٹی کمشنر لاہور مقررہ حد کے مطابق پتنگ و ڈور کی تیاری، ترسیل اور فروخت کی نگرانی یقینی بنائیں۔ انہوں نے بتایا کہ سٹی ٹریفک پولیس لاہور بسنت سے قبل 20 لاکھ سے زائد موٹر سائیکلوں پر سیفٹی راڈز مفت لگائے گی۔ ڈاکٹر احمد جاوید قاضی نے کہا کہ تمام متعلقہ محکمے 31 دسمبر 2026 سے قبل بسنت 2027 کیلئے جاری کردہ تمام حفاظتی ہدایات پر عملدرآمد یقینی بنائیں۔ خصوصی اجلاس میں سپیشل سیکرٹری داخلہ زینب خان، سپیشل سیکرٹری داخلہ فیصل فرید، ڈپٹی کمشنر لاہور محمد علی اعجاز، ایڈیشنل سیکرٹری ہوم بابر صاحب دین، ایڈیشنل سیکرٹری انٹرنل سکیورٹی جویریہ مقبول اور متعلقہ حکام نے شرکت کی۔
Read Next
33 منٹس ago
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی طرف سے یونیورسٹی آف چکوال میں لیپ ٹاپ اور ہونہار سکالر شپ چیک تقسیم
39 منٹس ago
*وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے چکوال میں پنجاب پیرا گلائیڈنگ چیمپئن شپ 2026 کا افتتاح کردیا*
49 منٹس ago
مریم نوازشریف نوبیل سسٹین ابیلیٹی ٹرسٹ کے 30 نومبر کو منعقد ہونیوالے سالانہ میلے میں شرکت کیلئے ہانگ کانگ جائیں گی
1 دن ago
ملتان سٹیڈیم میں 25ہزار اپنی چھت، اپنا گھرکے مالکان جیت کا جشن منانے کے لئے جمع،مریم نواز کا خطاب
2 دن ago
لاہور کی تمام تحصیلوں میں 1,275 روپے فی 10 کلو آٹے کے تھیلے کی فراہمی اور مانیٹرنگ جاری
Related Articles
وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی میں نیا آڈیٹوریم بنانے کا اعلان کر دیا
2 دن ago
صوبائی کابینہ اجلاس،مریم نواز شریف کا پنجاب میں پانچ ہزار الیکٹروبسیں چلانے کے عزم کا اعادہ،ایل ڈی اے لینڈ یوز رولز 2020 میں ترمیم کی منظوری
2 دن ago
حکومت پنجاب تقرروتبادلے،فضل الرحمٰن سیکرٹری ریگولیشنز،ڈی جی لیبر پھر تبدیل،نوید شہزاد کی تعیناتی
2 دن ago
لاہور کی خوبصورتی،ایم سی ایل کے دو ارب کے منصوبے ڈراپ،جنرل بس اسٹینڈ کو بین الاقوامی معیار کا بس ٹرمینل بنانے کا منصوبہ قصہ پارینہ بن گیا
3 دن ago


