وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کا 38 واں اجلاس منعقد ہوا۔صوبائی کابینہ کے اجلاس میں وزیراعلیٰ مریم نوا زشریف کو صوبے کے مختلف شہروں میں کامیاب دوروں پر خراج تحسین پیش کیاگیا۔صوبائی کابینہ نے وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کے دوروں کے دوران عوام کے پرجوش رد عمل کو بھی سراہا۔وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے پنجاب میں پانچ ہزار الیکٹروبسیں چلانے کے عزم کا اعادہ کیا۔وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے صوبائی وزیر خوراک سلمیٰ بٹ کو آٹے کے نرخ میں کمی کا ٹارگٹ دے دیا۔وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عوام کی خدمت کے پراجیکٹس میں کامیابیوں پر اللہ تعالیٰ کا شکر بجالاتے ہیں۔ گزشتہ دور حکومت کا موازنہ کرے تو عوام گھر سے نکلنے کے قابل بھی نہیں تھے۔مالی مشکلات کا شکار لوگوں کیلئے بنیادی ضروریات زندگی کو پورا کرنا بھی کاردشوار ہے۔ڈھائی لاکھ گھر بنانے کے خواب کو اللہ تعالیٰ نے تعبیر دی۔ انہوں نے کہا کہ پرویز ملک مرحوم کے حلقے میں شکست کے خوف سے امیدوار دستبردار کرالیا گیا۔ ہم ڈھائی سال بعد سڑکوں پر نکلے تو لوگوں نے پھول برسائے۔ راولپنڈی میں لوگ اظہار تشکر کرتے ہوئے،قرآن پاک کا تحفہ پیش کرتے رہے۔ خدمت کے مشن کو قبول کرنے اور پذیرائی بخشنے پر عوام کو کریڈٹ دیں گے۔ وزیراعلیٰ مریم نوا زشریف نے کہا کہ کامیابیوں کا کریڈٹ صرف میرا نہیں، ہر منسٹر، ایڈوائزر اور معاون خصوصی کا بھی ہے۔ میں کامیابی تب سمجھتی ہوں جب ہر آنے والا دن پہلے سے بہترہو۔ سکھ یاتریوں کا پنجاب آمد پر دل کی اتھاہ گہرایوں سے خوش آمدید اور جی آیاں نوں کہتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ سامان سر پر اٹھائے سکھ بھائی دیکھ کر فوراً ٹرالی فراہم کرنے کی ہدایت کی۔ٹوٹی پھوٹی سڑکیں مجھے نظر آتی ہیں، تو محکمے کیوں نہیں دیکھتے، خود بخود مرمت کیوں نہیں کی جاتی؟۔وزیراعلیٰ مریم نوا زشریف نے اجلاس میں ارکان اسمبلی سے ملاقات میں منظورشدہ پراجیکٹ پرفوری کام شروع کرنے کا حکم دیا ہے۔ منشاء اللہ بٹ نے کہا کہ خلق خدا کی آواز،نقارہ خدا ہے جو نقارہ خدا کو نہیں سمجھتے انہیں اللہ تعالیٰ انہیں عقل دے۔مجتبیٰ شجاع الرحمن نے کہا کہ 40 سال کے بعد راولپنڈی میں ایسا عوامی اجتماع دیکھنے کو آیا۔ رمیش سنگھ اڑوڑا نے کہا کہ ننکانہ صاحب میں سکھ یاتریوں نے باباگورونانک کے جنم دن پر مٹھائی بھجنے پر وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کا شکریہ ادا کیا۔ پنجاب میں پہلی مرتبہ پولیس کو اے آئی ٹیکنالوجی بیسڈ الیکٹرک گاڑیاں ملے گی۔وزیراعلیٰ مریم نوا زشریف نے 50اے آئی بیسڈ الیکٹرک گاڑیاں پولیس کو دینے کی منظوری دے دی۔محکمہ جیل خانہ جات پنجاب میں 3080آسامیوں پر بھرتی کی منظوری دی دے۔چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیورو پنجاب کی مختلف آسامیوں پر بھرتی کی منظوری دی گئی۔مری پولیس کیلئے 10 نئی آپریشنل گاڑیوں کی خریداری کی منظوری دی گئی۔وزیراعلیٰ مریم نوا زشریف کی ہدایت پر ٹوٹے پھوٹے بس سٹینڈ کی فوری ریپئر کے لئے فنڈز کی منظوری بھی دی گئی۔ ڈیرہ غازی خان کے لئے 62ڈویلپمنٹ پراجیکٹس سالانہ ترقیاتی پروگرام میں شامل کرنے کی منظوری دی گئی۔اوکاڑہ کے دوپراجیکٹ سالانہ ترقیاتی پروگرام میں شامل ہیں۔ضلع مظفر گڑھ کے 27 پروگرام سالانہ ترقیاتی پروگرام میں شامل کرنے کی منظوری دی گئی۔ ڈیرہ غازی خان، بہاولنگر،ضلع ملتان،ضلع سرگودھا،ضلع ڈیرہ غازی خان کے عوامی نمائندوں کی وزیراعلیٰ سے ملاقات سے متعلق امور کی منظوری دی گئی۔ ضلع اوکاڑہ، ضلع وہاڑی، ضلع چنیوٹ، ساہیوال کے عوامی نمائندوں کی سے ملاقات سے متعلق امور کی منظوری بھی دی گئی۔کابینہ کی قائمہ کمیٹی برائے غذائی تحفظ (SCCFS) کی ازسرِنو تشکیل کی منظوری دی گئی۔ وزیراعلیٰ پنجاب کا ڈیری سپلائی چین منصوبہ کی منظوری دی گئی۔کامران بارہ دری لاہور کا بحالی پراجیکٹ پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی لاہور سے آثارِ قدیمہ پنجاب کو منتقل کرنے کی منظوری بھی دی گئی۔راولپنڈی کے قدیم شہر کی تاریخی عمارتوں اور بازاروں کو محفوظ ورثہ قرار دینے کی منظوری دی گئی۔ کنیئرڈ کالج برائے خواتین لاہور کی طالبات کے لیے 450 لیپ ٹاپس کی فراہمی کی منظوری دی گئی۔ کامن فیسیلٹی سینٹر فنانسنگ پراجیکٹ کے تحت اخراجات کی واپسی کے طریقہ کار کی منظوری بھی دی گئی۔مری میں پنجاب ہاؤس کی تعمیرِ نو و تزئین و آرائش اور اضافی نئے بلاکس کی منظوری دی گئی۔ منڈی ٹاؤن بھکر میں ٹی ڈی اے کوارٹرز کی الاٹمنٹس کے تصفیے اور مستقل کرنے کے لیے پالیسی فریم ورک کی منظوری بھی دی گئی۔ پنجاب کاؤنٹر نارکوٹکس فورس کے ڈائریکٹر جنرل کی تعیناتی کے قواعد و ضوابط اور شرائط کی منظوری دی گئی۔ پنجاب قرآن بورڈ کے اسپیشل سیل میں ڈائریکٹر جنرل (بی ایس 20) اور دیگر آسامیوں پر بھرتی پر پابندی میں نرمی اور اجازت کی منظوری بھی دی گئی۔مختلف مدات میں مزید فنڈز مختص کرنے کی منظوری دی گئی۔ پنجاب جوڈیشل اکیڈمی لاہور کے لیے 50 کروڑ روپے کی گرانٹ ان ایڈ کی منظوری بھی دی گئی۔محکمہ آبی زراعت و ماہی پروری کے لیے ٹرانسپورٹ کی خریداری کی منظوری دی گئی۔محفوظ جیلیں پنجاب منصوبے کے لیے اضافی فنڈز کی فراہمی کی منظوری دی گئی۔ ملتان ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے سالانہ بجٹ تخمینے کی منظوری دی گئی۔مالی سال 2026-27 کے دوران پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف نیورو سائنسز کے لیے 5 ارب روپے کے اضافی فنڈز کی فراہمی کی منظوری بھی دی گئی۔ پولیو کے خاتمے کے پروگرام کے لیے بیرونی قرضوں کی ادائیگی میں صوبائی حصے کی واپسی سے متعلق منظوری دی گئی۔ سیلاب سے متاثرہ بنیادی ڈھانچے کی ہنگامی بحالی، نہروں کی بھل صفائی اور لفٹ ایریگیشن اسکیموں کو فعال رکھنے کے لیے 9 ارب روپے کی ضمنی گرانٹ فراہم کرنے کی منظوری بھی گئی۔ عدلیہ کی نئی ترقیاتی اسکیموں کی شمولیت اور ضمنی گرانٹ کے ذریعے فنڈز مختص کرنے کی منظوری بھی دی گئی۔ ”پنجاب ٹیکسٹائل کمپلائنس اینڈ سرٹیفکیشن پروگرام“ کے تحت سرٹیفکیشن سبسڈی کے طریقہ کار کی منظوری دی گئی۔ کمالیہ اور جھنگ کی لیبر کالونیوں کی مرمت و بحالی کی منظوری دی گئی۔ سالانہ ترقیاتی پروگرام2026-27 میں ضلع راولپنڈی کی سڑکوں سے متعلق ترقیاتی اسکیم کے نام (نومینکلیچر) میں تبدیلی کی منظوری بھی دی گئی۔ سالانہ ترقیاتی پروگرام2026-27 میں ”ضلعی لیبر دفاتر کی عمارتوں کی تزئین و آرائش“ کے منصوبے میں تصحیح کی منظوری دی گئی۔ پنجاب ویمن ہاسٹلز اتھارٹی ایکٹ 2023 کے تحت پنجاب ویمن ہاسٹلز اتھارٹی رولز 2026 کی منظوری بھی دی گئی۔ ضلع خوشاب کے علاقے داؤال میں نئے سیمنٹ پلانٹ کے قیام کے لیے این او سی کے اجراء کی منظوری بھی دی گئی۔”مصنوعات اور خام مال کی جانچ کے لیے سبسڈی پروگرام“ کے تحت سبسڈی کے حصے کی منظوری سالانہ ترقیاتی پروگرام کی منظوری بھی دی گئی۔کاروبار میں آسانی کے اقدامات کے تحت پنجاب موٹر وہیکل ٹرانزیکشنز لائسنس رولز 2015 میں ترمیم کی منظوری دی گئی۔مجوزہ الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (ای پی آر اے) پنجاب بل 2026 کی منظوری دی گئی۔ پنجاب پولیس کے ڈپٹی سپرنٹنڈنٹس اور سپرنٹنڈنٹس (ترقی کے ذریعے تقرری) سروس رولز 2020 میں ترامیم کی منظوری دی گئی۔ پولیس اسٹیشن ریکارڈ مینجمنٹ سسٹم (پی ایس آر ایم ایس) کے ذریعے ایف آئی آر کی پرنٹنگ سے متعلق پنجاب پولیس رولز 1934 میں ترمیم کی منظوری بھی دی گئی۔ممنوعہ علاقوں میں سیمنٹ پلانٹس کے قیام اور موجودہ پلانٹس کی توسیع پر عائد پابندیوں کا جائزہ، وزیراعلیٰ مریم نوا زشریف نے ایک ہفتے کے اندر فیصلہ کرنے کا حکم دے دیا۔ قائداعظم بزنس پارک شیخوپورہ میں مزید 200 ایکڑ اراضی اضافے کے ذریعے توسیع کی منظوری دی گئی۔ محکمہ قانون کے مینوئل میں ترامیم کی منظوری دی گئی۔ پنجاب جوڈیشل اکیڈمی ایکٹ 2007 کی دفعہ 9 میں ترمیم کی منظوری دی گئی۔ محکمہ اوقاف کے ملازمین کے سروس رولز میں ترامیم کی منظوری دی گئی۔پھاٹا لینڈ یوز رولز 2017 میں مجوزہ ترامیم اور ملکیتی حقوق کے حامل کمرشل عمارتوں اور جائیدادوں کی غیر مجاز ذیلی تقسیم پر کنورژن فیس کی وصولی کا معاملہ تین ماہ کیلئے عارضی اجازت دے دی گئی۔ایل ڈی اے لینڈ یوز رولز 2020 کے قاعدہ 30 میں مجوزہ ترمیم کی منظوری دی گئی۔
Read Next
4 گھنٹے ago
حکومت پنجاب تقرروتبادلے،فضل الرحمٰن سیکرٹری ریگولیشنز،ڈی جی لیبر پھر تبدیل،نوید شہزاد کی تعیناتی
11 گھنٹے ago
لاہور کی خوبصورتی،ایم سی ایل کے دو ارب کے منصوبے ڈراپ،جنرل بس اسٹینڈ کو بین الاقوامی معیار کا بس ٹرمینل بنانے کا منصوبہ قصہ پارینہ بن گیا
22 گھنٹے ago
پنجاب پروبیشن اینڈ پیرول اور پریزن نظام کو عالمی معیار سے ہم آہنگ کیا جا رہا ہے:سیکرٹری داخلہ ڈاکٹر احمد جاوید قاضی
23 گھنٹے ago
*CM Punjab inaugurates Rs1.16bn beautification projects in Rawalpindi*
23 گھنٹے ago
وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے راولپنڈی میں گرین بس، کمرشل مارکیٹ اور راجہ بازار بیوٹیفکیشن پلان کا افتتاح کر دیا
Related Articles
وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کا آٹا کے نرخ میں اضافے پر تشویش کا اظہار،سپلائی دگنا،نرخ کنٹرول کرنے کا ٹاسک
2 دن ago
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی کی 28ویں نیشنل سکیورٹی ورکشاپ کے وفدکی ملاقات
4 دن ago




