پنجاب کابینہ کا اجلاس، لوکل گورنمنٹ الیکشن رولز،غیر قانونی سکیموں اور تعمیرات کے سدباب کیلئے ایل ڈی اے کمیشن میں توسیع کی منظوری سمیت اہم فیصلے

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی زیر صدارت پنجاب کابینہ کا پہلا ویڈیولنک اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں کفایت شعاری مہم کے تحت تمام وزراء اور افسران نے ویڈیو لنک کے ذریعے کابینہ اجلاس میں شرکت کی۔ صوبائی کابینہ نے ماہ رمضان میں رمضان نگہبان پیکج پروگرام کی کامیاب تکمیل پر اظہار تشکر کیا۔وزیراعلیٰ مریم نواز شریف اور صوبائی کابینہ نے ضلعی انتظامیہ، پولیس، پنجاب بینک اور تمام متعلقہ حکام کو رمضان نگہبان پیکج کی کامیابی پر شاباش دی۔ صوبائی کابینہ نے ایران، اسرائیل جنگ پراحتجاجی مظاہروں کیلئے بروقت اقدامات پراطمینان کا اظہار کیا۔ صوبائی کابینہ ارکان نے وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی طرف سے احتجاجی مظاہرین کو افطاری مہیا کرنے پر خراج تحسین کیا۔ کفایت شعاری پروگرام کے تحت صوبائی کابینہ ارکان، معاون خصوصی، پارلیمانی سیکرٹریزدو ماہ کی تنخواہ وزیراعظم کفایت فنڈ میں دیں گے۔ پنجاب اسمبلی کے ارکان دو ماہ تنخواہ اور الاؤنسز کا 25 فیصد وزیراعظم کفایت فنڈ میں رضاکارانہ طور پر دیں گے۔ پنجاب میں گریڈ 17 اور اوپر کے تمام سرکاری افسران دو دن کی بنیادی تنخواہ کفایت فنڈ میں دیں گے۔ پنجاب بھر میں الیکٹرک بسوں کے لئے بس سٹاپ شیلٹرز بنانے کیلئے فنڈز کی منظوری دی گئی۔ کابینہ نے اعلیٰ عدلیہ کے لئے 10 سرکاری گاڑیاں خریدنے کے لئے فنڈز کی منظوری دے دی۔ قصور میں میاں نواز شریف انجینئرنگ اور ٹیکنالوجی یونیورسٹی کیلئے اراضی فراہم کرنے کی منظوری دی گئی۔ سرگودھا میں قائد اعظم انسٹی ٹیوٹ آف سائنسز کے چارٹر کی منظوری دی گئی۔ راولپنڈی شہر کے لئے واٹر ڈسٹری بیوشن اور چر رڈ ڈیم کی تعمیر کی منظوری دی گئی۔سائبر سیکورٹی پراجیکٹ سکیم کی منظوری دی گئی۔اجلاس میں کندیاں میں سپورٹس کمپلیکس بنانے کی منظوری دی گئی۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے ستھرا پنجاب سے واجبات کو یکمشت وصولی سے روک دیا اور کہا کہ میں صرف اور صرف عوام کے مفاد کے بارے میں ہی سوچتی ہوں۔ عوامی مفادات کے برعکس کوئی اقدام قابل قبول نہیں۔ اجلاس میں پیف ٹکPIFTAC کیلئے 137 پوسٹوں کی منظوری دی گئی۔ پیف ٹک میں اے آئی ہب منظوری دی گئی۔ نشتر پارک سپورٹس کمپلیکس اور میا ں میر سپورٹس کمپلیکس کے سکوائش کورس کوفری کوچنگ کے لئے پاکستان سکوائش اکیڈمی کو دینے کی منظوری دی گئی۔ مری میں پہلی مرتبہ سپیشل بچوں کے لئے سپیشل ایجوکیشن مڈل سکول کی سٹیٹ آف دی آرٹ بلڈنگ بنانے کی منظوری دی گئی۔مریم نواز سکول اینڈ ریسورس سنٹر برائے آرٹزم لاہور میں 164 منظور شدہ آسامیوں پر بھرتی پر پابندی میں نرمی کی منظوری دے دی۔ اجلاس میں سپیشل ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے ادارے میں سکول ٹیچنگ انٹرن ہائر کرنے کی منظوری دی گئی۔ پنجاب ماس ٹرانزٹ اتھارٹی میں بھرتیوں کی منظوری دی گئی۔ پنجاب انرجی ہولڈنگ کمپنی لمیٹڈ کے سی ای او اور کمپنی سیکرٹری مقرر کرنے کیلئے بھرتی میں پابندی کے لئے نرمی کی منظوری دی گئی۔لاہور،راولپنڈی اور فیصل آباد کی وویمن جیلوں میں واچ اینڈ گارڈ اور دیگر سٹاف کی نئی آسامیوں پر بھرتی کی منظوری دے دی۔ جرائم کے واقعات میں شہادتوں کے یقینی تحفظ کے لئے کرائم سین یونٹ پی ایف ایس اے رولز 2025ء کی منظوری دی گئی۔ کابینہ نے بیسک اور کلینکل سائنسز کے سپیشلسٹ ڈاکٹرز کی تین سالہ کنٹریکٹ پر تعیناتی کے لئے عمر کی حد 65 سال تک بڑھانے کی منظوری دے دی۔ پنجاب پروانشل، کوآپریٹوبینک لمیٹڈ میں سرکاری فنڈز اکاؤنٹ کھولنے کی منظوری دی گئی۔ پنجاب ایلیٹ پولیس ٹریننگ سکول ٹریننگ کے لئے ایس ایس جی ٹرینرز کی خدمات کی منظوری دی گئی۔ چائلڈ پروٹیکشن کورٹ لاہور میں پریزائیڈنگ آفیسر کی نامزدگی کی منظوری دی گئی۔ اجلاس میں ضلع قصور کے سرحدی علاقوں میں دفاعی بند کی تعمیر ومرمت کے لئے اضافی فنڈز کی فراہمی کی منظوری دی گئی۔ سیلابی پانی سے بچاؤ کے لئے بند بنانے کے لئے روڈا کو گرانٹ ان ایڈ دینے کی منظوری دی گئی۔ شیخ زید ٹو ٹیچنگ ہسپتال رحیم یار خان کی تکمیل کی منظوری دی گئی۔ ڈی جی خان کے ہائی سیکورٹی حساس علاقوں کے لئے روڈ سیکٹر کے چار سکیموں کی منظوری دی گئی۔ آن لائن موبائل بینکنگ کے ذریعے ای پے ادائیگی اور ڈومیسائل سروسز فیس میں ترامیم کی منظوری دی گئی۔ کابینہ نے سیالکوٹ میں گورنمنٹ کمپلیکس کی تعمیر کے لئے 120 ایکڑ اراضی منتقل کرنے کی منظوری دے دی۔ پولیس، باڈی کیم اور پینک بٹن کی انسٹالیشن کے لئے فنڈز کی منظوری دے دی۔ پنجاب پروٹوکول ملازمین کے لئے بیسک پے پر 100 فیصد سپیشل پروٹرکول الاؤنس کی منظوری دی گئی۔ پنجاب سوشل سیکورٹی ہیلتھ مینجمنٹ تحلیل کرنے کی منظوری دی گئی۔ کیبنٹ کمیٹی برائے گرانٹ ان ایڈ کی سفارشات پر پانچ اداروں کے لئے گرانٹ ان ایڈ کی منظوری دی گئی۔ غیر قانونی سکیموں اور تعمیرات کے سدباب کے لئے ایل ڈی اے کمیشن میں توسیع کی منظوری دی گئی۔ پنجاب فنانشل ایڈوئزری سروسز میں تعیناتیوں کی منظوری دی گئی۔ فیروز پورروڈ تا سپیشل اکنامک زون ساڑھے چار کلومیٹر سڑک کی توسیع کی منظوری دی گئی۔ اجلاس میں انسداد منشیات کے لئے پنجاب پالیسی اننارکوٹیکس کیس 2025ء اور پنجاب کریمنل پراسکیویشن سروسز رولز کی منظوری دی گئی۔ فوڈ سیفٹی اینڈ کنزیومر پروٹیکشن ڈیپارٹمنٹ کی قانونی اور آئینی حدود کی اپ گریڈیشن کی منظوری دی گئی۔ پنجاب پروکیورمنٹ رول 2024 میں آن لائن بڈ جمع کرانے کے لئے ترامیم کی منظوری دی گئی۔ پنجاب فرانزک سائنس اتھارٹی ایکٹ2024 ء، ایوارڈ آف کمپن سیشن رولز1989 ء اور پنجاب انرجی ایفی شنسی اینڈ کنزرویشن ایجنسی ایکٹ 2025ء میں ترامیم کی منظوری دی گئی۔ کابینہ نے کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ کے ٹیکنیکل سٹاف کے سروس رولز کی منظوری دے دی۔ پنجاب میں ای اکشن کے لئے ذریعے پر کشش نمبروں کی نیلامی کی منظوری دے دی۔پنجاب بھر میں پارکس اینڈ ہارٹی کلچر اتھارٹیز کے زیر انتظام روڈسائیڈ پر لی نئیر پلانٹیشن کی منظوری دے دی۔ اجلاس میں انسداد دہشت گردی عدالت بہاولپور میں جج کی تعیناتی کے لئے نامزدگی کی منظوری دی گئی۔ پراونشنل انٹیلی جنس اینڈ تھرڈ اسیسمنٹ (PIFTAC)کے قیام کی منظوری دی گئی۔ پنجاب پاور پلانٹ جھنگ کےEPC کنٹریکٹر کی سیٹلمنٹ پرپوزل کی منظوری دی گئی۔ قائد اعظم تھرمل پاور پرائیویٹ لمٹیڈکے بورڈ آف ڈائریکٹرز میں نئے ممبر شامل کرنے اور چیئرمین کی تعیناتی کی منظوری دی گئی۔ پنجاب انوائرمنٹ اینڈ کلائمیٹ چین انڈومنٹ فنڈ کمپنی کے ڈائریکٹر زکے لئے اعزازئیے کی منظوری دی گئی۔ایوان اقبال کمپلیکس میں منعقدہ پنجاب اسمبلی کے بجٹ سیشن کے انتظامی اخراجات کو ریگولر ائزیشن کی منظوری دی گئی۔ کابینہ نے ارفع سافٹ ویئر ٹیکنالوجی پارک کے لون کی ادائیگی کے شیڈول کی منظوری دے دی۔ 135میگا واٹ کے تونسہ ہائیڈروپراجیکٹ کی فیزبیلٹی سٹڈی کے لئے فنڈز کی منظوری دے دی۔ اے ڈی پی ڈویلپمنٹ سکیموں میں ترامیم اور درستگی کی درخواست کی منظوری دے دی۔ضلع بہاولپور کے اے ڈی پی میں 2 ڈویلپمنٹ سکیموں کے شامل کرنے کی منظوری دے دی۔ دریائے جہلم سے مری کے لئے واٹر سپلائی سکیموں میں درپیش امور کو حل کرنے کی منظوری دے دی۔ پنجاب پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ رولز 2025کے مسودے کی منظوری دے دی۔ پنجاب لینڈ ریونیو ایکٹ 1967 میں مجوزہ ترمیم کی منظوری دے دی۔ پنجاب پروٹیکشن آف آنر شپ ایموایبل پراپرٹی 2025 کی منظوری دے دی۔ پنجاب فلم ڈویلپمنٹ ایکٹ 2025کی منظوری دے دی۔ پنجاب لیگل ایڈ ایکٹ 2018میں ترمیم کی منظوری دے دی۔ پنجاب لوکل گورنمنٹ الیکشن رولز 2026کی منظوری دے دی۔ پنجاب ٹرسٹ ایکٹ 2020میں مجوزہ ترمیم کی منظوری دے دی۔ پنجاب مین ہول کور پروٹیکشن ایکٹ 2026کی منظوری دے دی۔ اجلاس میں پنجاب انفورسمنٹ اینڈ ریگولیشن ایکٹ 2024 کے شیڈو ل میں پنجاب کمیونٹی سیفٹی ایکٹ 2021شامل کرنے کی منظوری دی گئی۔ یواین ایف ای اے اور پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ کے درمیا ن ایم او یوکے دستخط کی منظوری دی گئی۔ پنجاب فاریسٹ ایکٹ 1927کے تحت جبہ ٹو ڈیم پراجیکٹ کی تعمیر کی منظوری دی گئی۔ 2025کے سیلاب متاثرہ علاقو ں کے لئے امدادی پیکیج سے متعلق امور کی منظوری دی گئی۔ سپیشل افراد کو وہیل چیئر، ہیرنگ ایڈ اور دیگر معاون آلات کی فراہمی کے فیز ٹو کی منظوری دی گئی۔ تھرڈ پنجاب ایجوکیشن سیکٹر پراجیکٹ کے لئے ری فنڈ کی منظوری دی گئی۔ پاکستان کڈنی اینڈ لیور انسٹی ٹیوٹ اینڈ ریسرچ سنٹر کے بورڈ آف گورنر کی تشکیل نو کی منظوری دی گئی۔انسٹی ٹیوٹ آف پبلک ہیلتھ لاہور کے ری سٹرکچرنگ اور ان فیکٹس ہیئرڈیزز ہسپتال کے قیام کی سکیم کے لئے اے ڈی پیز سکیم میں ترمیم کی منظوری دی گئی۔ کابینہ نے سکیورٹی ڈیوٹی کے لئے نئی گاڑیوں اور سکیورٹی آلات کی خریداری کی سمری کی منظوری دے دی۔ پنجاب پروفارمنس مینجمنٹ یونٹ کے قیام کی منظوری دے دی۔ ڈویلپمنٹ پراجیکٹ ایکو کلچر، شرینگ فارمنگ کے تحت سٹیئرنگ کمیٹی کی ازسر نو تشکیل کی منظوری دے دی۔ پنجاب ریگولیشن آف کائیٹ فلائنگ آرڈیننس 2025 کے تحت ضلع لاہور میں بسنت 2026 سے متعلق نوٹیفکیشن کی منظوری دے دی۔ بسنت 2026کے انعقاد کے لئے فنڈز کے اجراء کی درخواست کی منظور ی دے دی۔

پراونشنل ایمپلائیز سوشل سکیورٹی آرڈیننس 1965میں ترمیم کی منظوری دے دی۔ پبلک اینڈ پرائیویٹ سیکٹر میڈیکل اینڈ ڈینٹل ایڈمیشن پالیسی 2026کی منظوری دے دی۔پنجاب لوکل گورنمنٹ رولز 2025کے تحت یونین کونسل کی ڈی لمیٹیشن کی منظوری دے دی۔ نیشنل واٹر کونسل کے لئے پرائیویٹ واٹر سیکٹر ایکسپرٹ /ممبر کی نامزدگی کی منظوری دے دی۔ شہدا اور غازیوں کے اہل خانہ کے 11ہزار 700ایکٹر زرعی اراضی مہیا کرنے کی منظوری دے دی۔ اپنی چھت اپنا گھر پروگرام کی منظوری دے دی۔سی ایم پرواز کارڈ کے لئے قرض کی فراہمی کے قواعد و ضوابط کی دراخواست کی منظوری دی گئی۔ پی ایس پی آفیسر کی ٹرانسفر او رپوسٹنگ کے مجوزہ امور کی منظوری دی گئی۔ سیلاب بحالی اور اپ گریڈیشن آف اربن روڈ کے لئے اضافی فنڈ کی درخواست کی منظوری دی گئی۔ اپنی زمین اپنا گھر پروگرام کی منظوری دی گئی۔ ہنگامی مالی امداد کے لئے مریم کو بتائیں ہیلپ لائن 1000کی منظوری دی گئی۔ سکول مینجمنٹ کونسل پالیسی میں ترمیم کی منظوری دی گئی۔ یونیورسٹی آف آرٹیفشل انٹیلی جنس اینڈ امرجن سائنسز کے قیام کے لئے سرکاری حکم نامہ جاری کرنے کی منظوری دی گئی۔ پنجاب شاپس اینڈ اسٹیبلشمنٹ آرڈننس 1969 کے تحت دکانیں وغیرہ بند کرنے سے استثنیٰ سے امور کی منظوری دی گئی۔ پنجاب ورکرز ویلفیئر فنڈ ہاؤسنگ الاٹمنٹ پالیسی 2021میں ترامیم کی منظوری دی گئی۔ پراونشل ایمپلائز سوشل سکیورٹی آرڈیننس 1965میں ترامیم کی منظوری دی گئی۔ فلڈ ریسکیو ایکوپمنٹ کی فراہمی کی منظوری دی گئی۔ روسی ادارے کو فٹ ایڈ ماؤتھ ڈیزیز ویکسین کی ادائیگی کے واجبات سے متعلق امو رکی منظوری دی گئی۔ لاہور ویسٹ واٹر اینڈ ڈرینج مینجمنٹ پراجیکٹ سے متعلق لون ایگری منٹ پر دستخط کا اختیار دینے کی منظوری دی گئی۔ پنجاب انیمل ہیلتھ ایکٹ 2019کے تحت ڈیزیز فری کمپارٹمنٹ کے نوٹیفکیشن کی منظوری دی گئی۔ کابینہ نے پنجاب لوکل گورنمنٹ ایکٹ کے تحت یونین کونسل کی حد بندی، کلاسیفیکشن اور دیگر امور کے نوٹیفکیشن کی منظوری دے دی۔ سپیشلائز میڈیکل انسٹیٹیوٹ کے بورڈ آف گورنر کی منظوری دے دی۔ مریم نواز کمیونٹی ہیلتھ سروسز پروگرام کے تحت کمیونٹی ہیلتھ انسپکٹر کے لئے اضافی گرانٹ کی منظوری دیدی۔ پنجاب ہیلتھ فیسلٹیز مینجمنٹ کمپنی کے نئے رول اور سکوپ سے متعلق امور کی منظوری دیدی۔ صوفی آباد فیروز پو رروڈ لاہور پر گورنمنٹ ایسوسی ایٹ کالج برائے خواتین کے قیام کے لئے اراضی انتقال کی درخواست کی منظوری دے دی۔کرسچن کمیونٹی کو مالی معاونت فراہم کرنے کی منظوری دے دی۔ پنجاب واٹر اینڈ سینی ٹیشن اتھارٹی کے تحت واٹر اینڈ سینی ٹیشن ایجنسی کو مشینری فراہم کرنے کی منظوری دے دی۔ کیڈٹ کالج عیسی خیل میں سکیورٹی انتظامات کے لئے ضروری سکیورٹی آلات اور اسلحہ فراہم کرنے کے لئے فنڈز کی منظوری دے دی۔ سالانہ ترقیاتی پروگرام میں 10ڈویلپمنٹ سکیمیں شامل کرنے کی منظوری دے دی۔ پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے لئے اضافی گرانٹ کی منظوری دے دی۔ لاہو رڈویلپمنٹ اتھارٹی پرائیویٹ ہاؤسنگ سکیم رولز 2014 اورلاہو رڈویلپمنٹ اتھارٹی لینڈ رولز 2020میں اصلاحاتی ترامیم کے نفاذ کی منظوری دے دی۔ 2026میں کرکٹ کے ایونٹس کے انتظامات کے لئے فنڈز کی منظوری دے دی۔ ہارٹیکلچر اتھارٹی سرگودھا کے لئے سپلمنٹری گرانٹ کی منظوری دے دی۔ صوبائی اسمبلی کی فنانس کمیٹی کی منظور کردہ گرانٹ ریلیز کرنے کی منظوری دے دی۔ سرکاری یونیورسٹیوں میں وائس چانسلر کی تعیناتی کے لئے سرچ کمیٹی تشکیل دینے کی منظوری دے دی۔ ڈائریکٹر جنرل فوڈ اورکین کمشنر کو قواعد و ضوابط کے مطابق ایگزیکٹو الاؤنس دینے کی منظوری دے دی۔ پی سی ٹی بی ایکٹ 2015ء کے تحت پی آر او طارق محمود کی پنشن قواعد کی اپیل کے فیصلے کی منظوری دے دی۔ چیف ایڈمنسٹریٹو اوقاف کے عہدے کے لئے نئے قواعد و ضوابط کی منظوری دے دی۔ اجلاس میں لاہور بورڈ کے ڈپٹی کنٹرولر منور حسین مرحوم کی فیملی کو تنخواہ کی ادائیگی کے لئے او ایس ٹی پوسٹ کی منظوری دی گئی۔ ڈرگ کورٹ پنجاب کے ارکان کی نامزدگی کی منظوری دی گئی۔ پنجاب لیبر کورٹ لاہور ون اور راولپنڈی 6 کے پرایزائیڈنگ آفیسر کی تعیناتی کی منظوری دی گئی۔ پنجاب ٹرانسپورٹ کمپنی کے سی ای او کی تعیناتی اور ٹرانسفر سے متعلق امو رکی منظوری دی گئی۔ پنجاب سروسز ٹریبونل کے رکن کی نامزدگی کی منظوری دی گئی۔ راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے بورڈ آف ڈائریکٹر کے 2 ڈائریکٹرز کی نامزدگی کی منظوری دی گئی۔ پنجاب صاف پانی اتھارٹی کے سی ای او کی تعیناتی کی منظوری دی گئی۔ کابینہ نے پنجاب رورل میونسپل سروسز کمپنی کے سی ای او کی ٹرانسفر اور تعیناتی سے متعلق امو رکی منظوری دے دی۔ پنجاب صاف پانی اتھارٹی کی گورننگ باڈی سے مستعفی ہونے اور غیر سرکاری ممبر کی نامزدگی کی منظوری دے دی۔ اعلیٰ عدلیہ کے جج کے علاج کے لئے 274895 کے اخراجات کی واپس ادائیگی کی منظوری دے دی۔ بے نظیر بھٹو ہسپتال راولپنڈی کے سائیکو تھراپس رب نواز خان کے علاج پر صرف 365360روپے کی واپس ادائیگی کے منظوری دے دی۔ سول ڈیفنس ڈائریکٹور یٹ پنجاب کے جونیئر کلر ک شہزاد احمد کے علاج کے 12لاکھ 92ہزار روپے کے فنڈز کی منظوری دے دی۔ اجلاس میں پنجاب جنرل پرائیوڈ انویسٹمنٹ برائے مالی سال 2021-22،2022-23 کی سالانہ رپورٹ پیش کی گئی۔ پنجاب پنشن فنڈ برائے 2021-22،2022-23 کی سالانہ رپور ٹ پیش کی گئی۔ بالغ افراد میں غذائی قلت کے سدباب کے لئے پولٹری کے استعمال کے شعور و آگاہی پیدا کرنے کے لئے پرفارمنس آڈٹ رپورٹ بھی پیش کی گئی۔ سال 2024 میں پنجاب سے متعلق پرنسپل آف پالیسی کے نفاذ پر سالانہ رپورٹ پیش کی گء۔ اجلاس میں صوبائی کابینہ کے 32ویں اجلاس کی کارروائی کی توثیق کی منظوری دی گئی۔ کیبنٹ سٹینڈنگ کمیٹی برائے آئینی امور و نجکاری کے 31ویں اور 32ویں اجلاس کی کارروائی کی توثیق کی گئی۔ کیبنٹ سٹینڈنگ کمیٹی برائے امن وامان میں صوبائی وزیر بلال یاسین کی شمولیت کی منظوری دی گئی۔

جواب دیں

Back to top button