وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے صفائی کی صورتحال میں 100 فیصد بہتری لانے کیلئے 15 دن کا ٹاسک دے دیا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی زیر صدارت خصوصی اجلاس میں ستھرا پنجاب کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں غیر تسلی بخش صفائی پر سالڈ ویسٹ کمپنیاں ختم کرنے کا اصولی فیصلہ کی گیا۔اس موقع پرلاہور، فیصل آباد، گورجرانوالہ، ملتان اور ڈیرہ غازی خان میں سیلف آپریشن کا فیصلہ بھی کیا گیا۔ اجلاس میں وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے صوبہ بھر میں روڈز پر گرد وغبار نظر آنے پر تشویش کا اظہار کیا اور مرکزی سڑکوں کی روزانہ دھلائی کا حکم دیا۔وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے صفائی کے بعد روڈز پر کوڑا کرکٹ پھینکنے پر جرمانہ عائد کرنے کی ہدایت کی اور مارکیٹوں،بازاروں،سبزی، فورٹ اور غلہ منڈی میں کوڑا کرکٹ پھینکنے پر جرمانہ عائد کرنے کیلئے اقدامات کا حکم دیا۔ اجلاس میں ہر ڈسٹرکٹ میں ہیومین ریسورس اور مشینری پوری کرنے کاٹارگٹ مقررکیا گیا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے ہر متبادل دن گاؤں کی صفائی یقینی بنانے کی ہدایت۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے ڈپٹی کمشنرز اور اسسٹنٹ کمشنرز کو فیلڈ مانیٹرنگ افسروں سے ہفتہ وار ملاقات کا حکم دیا اور ایف ایم اوزکی کارکردگی چانچنے کے لئے ”کے پی آئی“ مقرر کرنے کی ہدایت کی۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے ہر شہر اور ہر علاقے میں ورکرز کی تنخواؤں کی بروقت ادائیگی یقینی بنانے کا بھی حکم دیا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے ہر ڈپٹی کمشنرز سے صفائی کیلئے درکار مشینری کی ڈیمانڈ اورسیلف آپریشن کے ذریعے ہونے والی بچت کا حتمی ریکارڈ بھی طلب کر لیا۔ اجلاس میں خالی پلاٹ پر کوڑا کرکٹ نظر آنے پر مالکان کو جرمانہ عائد کرنے پر غورکیا گیا۔ اجلاس میں ملتان، راجن پور، ڈیرہ غازی خان، حافظ آباد، مظفر گڑھ اور دیگراضلاع کے ڈپٹی کمشنرز نے رپورٹ پیش کی۔ وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کی ڈپٹی کمشنرز کو متعلقہ اضلاع میں مشینری اور آلات کی فزیکل تصدیق کی ہدایت کی اور ایک ہفتے کے بعد ستھرا پنجاب کی فالو اپ میٹنگ طلب کر لی۔بلدیات ٹائمز ڈاٹ کام کی تحقیقاتی رپورٹ کے مطابق ستھرا پنجاب پروگرام کی کارکردگی بروقت ادائیگیوں کا نا ہونا ہے۔جن کمپنیوں کوغیر تسلی بخش کارکردگی کی بنیاد پر ختم یا فارغ کیا جا رہا ہے ان کو صرف 40 سے 50 فیصد ادائیگی بروقت ہوئی جس سے ستھرا پنجاب پروگرام ناکام ہونا شروع ہوا اور بلدیاتی اداروں کے چیف افسران کی خدمات حاصل کرنا پڑی۔ستھرا پنجاب پروگرام کیلئے کام کرنے والی کمپنیوں کو 50 فیصد سے زائد ادائیگیاں نہ کرنے کے زبانی احکامات سابق سربراہ بابر صاحب دین کی جانب سے دیئے گئے جس پر عملدرآمد ہوتے ہی صورتحال خراب ہونا شروع ہو گئی۔ایم ڈیز اور سی ای اوز کی تقرریوں میں تاخیر اور تبادلوں سے بھی پروگرام متاثر ہوا۔ابھی تک کمپنیوں کو 60 فیصد سے زائد ادائیگیاں نہیں کی گئی ہیں۔ادائیگیوں میں تاخیر کی وجہ سے ملازمین کی تنخواہیں لیٹ ہوئی جس پر کئی شہروں میں متاثرہ ملازمین نے احتجاج اور ہڑتال کی۔جس سے حکومت کی سبکی ہوئی۔بیوروکریسی اور افسر شاہی نے پنجاب کے سب سے مہنگے منصوبے کو ناکام بنانے میں کلیدی کردار ادا کیا۔ابتدا میں کمپنیوں میں فراڈ کے جو کیسیز سامنے آئے محکمہ بلدیات پنجاب نے ان پر کارروائی کرنے کی بجائے انھیں دبا دیا اور وزیر اعلٰی پنجاب مریم نواز شریف کو بھی اصل صورتحال سے لاعلم رکھا۔وزیر اعلٰی پنجاب مریم نواز شریف کی جانب سے بار بار تاکید کے ادائیگیوں اور مانیٹرنگ پر توجہ نہ دی گئی۔ڈیڈ لائنز گذر گئیں لیکن بیوروکریسی کے تاخیری حربے ختم نہ ہوئے اب تمام ملبہ مختلف کمپنیوں پر ڈال کر وزیر اعلٰی کی توجہ اصل ذمہ داران سے ہٹائی جا رہی ہے۔جب ستھرا پنجاب پروگرام بری طرح متاثر ہورہا تھا تو اس کے ایک سابق سربراہ اور پنجاب کے اہم ترین انتظامی آفیسر میں مثالی کوآرڈینیشن تھی۔اب محکمہ بلدیات پنجاب کی طرف سے سب ٹھیک کرنے کے لئے بلدیاتی اداروں کے چیف افسران کو متحرک کیا جا رہا ہے جن کی کامیابی کے امکانات بھی کم ہیں۔بروقت ادائیگیوں کو یقینی بنائے بغیر ستھرا پنجاب پروگرام کا زیادہ دیر چلنا مشکوک ہو گیا ہے۔وزیر بلدیات پنجاب ذیشان رفیق کو بھی زیادہ توجہ ڈسکہ کیمپ آفس اور حلقہ پر دینے کی بجائے ستھرا پنجاب پروگرام کو درپیش چیلنجز پر مرکوز کرنا ہوگی۔
Read Next
2 دن ago
نور العین قریشی ڈی جی پنجاب اسپیشل پلاننگ اتھارٹی،خرم شہزاد ڈی سی گجرات تعینات
2 دن ago
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے پاکستان میں فرانس کے نئے سفیر ژاں نوئل پواریے کی ملاقات
3 دن ago
*وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے پہلا پنجاب اینوویشن فار ویلیو، اپرچونیٹی اینڈ ٹرانسفارمیشن لانچ کردیا۔*
4 دن ago
ہبہ سے متعلق ترامیم کے بعد اہم گزٹ نوٹیفکیشن جاری
4 دن ago
وزیراعلیٰ مریم نواز شریف سے لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے نو منتخب صدر علی حسام کی ملاقات
Related Articles
*CM Maryam Nawaz inaugurates University of Rasul and Rasul Medical College in Mandi Bahauddin*
6 دن ago
چیف سیکرٹری پنجاب زاہد اختر زمان نے اپنے آبائی گاؤں چیلیانوالہ میں یونین کونسل کمپلیکس کا افتتاح کر دیا
1 ہفتہ ago




