عامر افضل کی ریٹائرمنٹ،محمد عثمان ایڈمنسٹریٹو آفیسر ایڈمن ون پنجاب لوکل گورنمنٹ بورڈ تعینات

پنجاب لوکل گورنمنٹ بورڈ کے ایڈمنسٹریٹو آفیسر ایڈمن ون عامر افضل ریٹائرڈ ہو گئے۔انھیں لوکل گورنمنٹ بورڈ میں انتظامی عہدے کا وسیع تجربہ تھا۔پنجاب لوکل گورنمنٹ بورڈ کے ساتھ فیلڈ میں بطور چیف آفیسر بھی فرائض سرانجام دیئے۔ان کا شمار محکمہ لوکل گورنمنٹ اینڈ کمیونٹی ڈویلپمنٹ پنجاب کے تجربہ کار، قابل اور دیانتدار افسران میں ہوتا ہے۔ تقرری کے منتظر گریڈ 18 لوکل گورنمنٹ سروس کے محمد عثمان کو لوکل گورنمنٹ بورڈ میں خالی ہونے والے ایڈمنسٹریٹو آفیسر ایڈمن ون کی سیٹ پر تعینات کیا گیا ہے۔جنھوں نے اپنے نئے عہدے کا چارج سنبھال لیا ہے۔

جواب دیں

Back to top button