لینڈ فل گیس سے بایو میتھین، پنجاب میں پانچ ری سائیکلنگ پارکس کے قیام کی تجویز،اس حوالے سےسیکرٹری بلدیات زید بن مقصود کی زیر صدارت ویسٹ ٹو انرجی منصوبوں بارے خصوصی اجلاس منعقد ہوا۔ڈی جی ستھرا پنجاب اتھارٹی اور سی ای او لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی نے بھی اجلاس میں شرکت کی۔اجلاس میں انٹیگریٹڈ ری سائیکلنگ پارکس کے قیام اور لکھوڈیر لینڈ فل گیس کلیکشن منصوبے پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔بریفنگ میں بتایا گیا کہ لکھوڈیر لینڈ فل گیس کلیکشن منصوبے کے ذریعے قابلِ تجدید ایندھن تیار کیا جائے گا۔لکھوڈیر لینڈ فل میں روزانہ 5 ہزار 200 ٹن شہری کچرا پہنچتا ہے۔پنجاب میں پانچ انٹیگریٹڈ ری سائیکلنگ پارکس قائم کرنے کی تجویز پیش کی گئی۔

بریفنگ کے مطابق ہر ری سائیکلنگ پارک میں روزانہ 500 ٹن کچرے کی پراسیسنگ کی جائے گی۔ری سائیکلنگ پارکس میں کمپوسٹ، پلاسٹک گرینولز اور متبادل ایندھن تیار کیا جائے گا۔لینڈ فل گیس سے 96 سے 98 فیصد خالص بایو میتھین تیار کی جا سکے گی۔سیکرٹری بلدیات پنجاب زید بن مقصود نے ہدایت کی کہ
دونوں منصوبوں کے کانسیپٹ نوٹس پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ اتھارٹی کو بھجوائے جائیں۔دونوں منصوبوں کی فزیبلٹی اور فنانشیل ماڈلنگ پنجاب پبلک پرائیویٹ پاڑٹنر شپ اتھارٹی کرے گی۔ویسٹ ٹو انرجی منصوبے کچرے کے مؤثر استعمال اور ماحولیاتی آلودگی میں کمی میں مددگار ثابت ہوں گے۔






