لوکل گورنمنٹ ایمپلائز فیڈریشن رجسٹرڈ خیبرپختونخوا کی کاوشوں سے۔بلدیاتی اداروں کے۔ملازمین اور پنشنرز کی تنخواہوں اور پنشن کی ادائیگی یقینی بنانے کے لئے صوبہ کے بندوبستی اضلاع کی چھیاسی TMAs کے لئے 1580 ملین روپے کی گرانٹ کا اجراء کرایا گیا ہے جب کہ مرجز اضلاع کی 23 TMAs کے لئے مبلغ 228 ملین روپے کی گرانٹ جاری کرائی گئی ہے۔ گرانٹ میں TMA چارسدہ کے لئے 45 ملین روپے یعنی 4 کروڑ 50 لاکھ روپے جاری کئے گئے ہیں۔ٹی ایم اے شبقدر کے لئے 20 ملین روپے اور ٹی ایم اے تنگی کے لئے بھی 20 ملین روپے کی گرانٹ تنخواہوں اور پنشن کے لئے ریلیز کئے گئے ہیں۔ان خیالات کا اظہار بلدیہ چارسدہ کے ہال میں شاد خان صدر متحدہ لیبر یونین TMA چارسدہ کی سروس سے ریٹائرمنٹ کے موقع پر ان کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے لوکل گورنمنٹ ایمپلائز فیڈریشن رجسٹرڈ خیبرپختونخوا کے سرپرست اعلیٰ شوکت کیانی نے کہا ہے کہ شاد خان کی بلدیاتی ملازمین ، پنشنرز اور علاقہ کی عوام کے لئے خدمات شاندار رہی ہے۔اس لئے ان کی خدمات ھمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔اس موقع پر لوکل گورنمنٹ ایمپلائز فیڈریشن رجسٹرڈ خیبرپختونخوا کے صدر حاجی انور کمال خان مروت، نائب صدر حافظ کریمداد اور پاکستان ورکرز فیڈریشن پاکستان کے مرکزی صدر شوکت علی انجم نے کہا کہ
شاد خان نے ھمیشہ مزدور تحریک کے لئے ہراول دستے کا کردار ادا کیا ہے اور مزدور تحریکوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا ہے اور خصوصاً بلدیاتی اداروں کے ملازمین اور پنشنرز کی تنخواہوں اور پنشن کے حصول کے لئے ہمہ وقت کوشاں رہا ہے۔انہوں نے بھی شاد خان کی شاندار خدمات کو زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ گزشتہ روز کی جاری کردہ تنخواہوں اور پنشن کی ادائیگی یقینی بنانے کے لئے جاری کردہ گرانٹ کے اجراء کے لئے کی گئی کوششوں میں بھی متحدہ لیبر یونین TMA چارسدہ کے صدر شاد خان کی کوششیں بھی شامل ہیں۔ فیڈریشن عہدیداران نے اس موقع پر گورنر خیبرپختونخوا سے پرزور مطالبہ کیا ہے کہ بلدیاتی اداروں کے ملازمین اور پنشنرز کی تنخواہوں اور پنشن کی بروقت ادائیگی یقینی بنانے کے لئے دیگر سرکاری ملازمین کی طرح اکاؤنٹ فور سے تنخواہوں اور پنشن کی ادائیگی کے لئے منظوری دے کر بلدیاتی ملازمین کے بچوں کو فاکوں سے نجات دلانے کے لئے کردار ادا کیا جائے۔بلدیاتی ملازمین کے لئے منظور شدہ سروس سٹرکچر کو عملی جامہ پہنانے اور نام پی یو جی ایف سٹاف کو ہائی کورٹ کے احکامات کے مطابق ہی یو جی ایف میں ابزارپشن اور دستکاری سکولز کو فعال بنانے کے لئے فوری اقدامات اٹھائے کا مطالبہ بھی کیا ہے۔






