لوکل گورنمنٹ ایمپلائز فیڈریشن خیبرپختونخوا کی طرف سے خضر حیات خان کو سیکرٹری لوکل کونسل بورڈ تعینات ہونے پر مبارکباد

لوکل گورنمنٹ ایمپلائز فیڈریشن رجسٹرڈ خیبرپختونخوا کے سرپرست اعلیٰ شوکت کیانی، صدر حاجی انور کمال خان مروت،چیئرمین محبوب اللہ، جنرل سیکریٹری سلیمان خان ہوتی اور پاکستان ورکرز فیڈریشن پاکستان کے مرکزی صدر شوکت علی انجم نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں خضر حیات خان کو سیکریٹری لوکل کونسل بورڈ تعینات ہونے پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ خضر حیات خان کی سیکریٹری کے طور دوبارہ تعیناتی بلدیاتی ملازمین اور پنشنرز کے لئے امید کی کرن پیدا ہو گئی ہے انشاء اللہ خضر حیات خان لوکل گورنمنٹ ایمپلائز فیڈریشن رجسٹرڈ خیبرپختونخوا کے ساتھ مل کر بلدیاتی اداروں کے ملازمین اور پنشنرز کے مسائل کو حل کرنے کے لئے شبانہ روز محنت کریں گے۔

جواب دیں

Back to top button