خیبر پختونخوا صوبائی ترقیاتی ورکنگ پارٹی کا اجلاس،8 ترقیاتی سکیموں کی منظوری

خیبر پختونخوا کے لئے صوبائی ترقیاتی ورکنگ پارٹی (پی ڈی ڈبلیو پی) کا 9واں اجلاس ایڈیشنل چیف سیکرٹری، محکمہ منصوبہ بندی و ترقیات، خیبر پختونخوا اسلام زیب اور ایڈیشنل چیف سیکرٹری ڈیزگنیٹڈ ڈسٹرکٹس محمد یحییٰ اخونزادہ کی مشترکہ صدارت میں منعقد ہوا۔اجلاس میں ماحولیات، کثیر شعبہ جاتی ترقی، داخلہ اور پی ایس ڈی پی سمیت مختلف شعبوں کی 8 سکیمیں منظور کی گئیں۔منظور شدہ سکیموں میں خیبر پختونخوا کلین ایئر پراجیکٹ، ایس ڈی جیز پلس یونٹ، ملک سعد شہید پولیس لائنز کی تعمیر نو، لارنس پور – تربیلا روڈ کی بحالی، سوات ایکسپریس وے (فیز-II) کے لیے اراضی کا حصول اور بونی بوزند توکھو روڈ کی کشادگی و کارپٹنگ شامل ہیں۔

جواب دیں

Back to top button