کمشنر لاہور ڈویژن محمد جہانزیب اعوان نے ستھرا پنجاب اتھارٹی ہیڈ آفس کا دورہ کیا۔ انہوں نے لاہور سمیت پوری ڈویژن کی صفائی کے حوالے سے لائیو مانیٹرنگ کا خصوصی جائزہ لیا۔ اس موقع پر ایڈیشنل ڈی جی ستھرا پنجاب اتھارٹی رضوان الحق نے لائیو صفائی آپریشن، مانیٹرنگ میکانزم پر بریفنگ دی۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ لاہور ڈویژن میں گزشتہ 24گھنٹے میں 210شکایات سامنے آئیں جبکہ 206 کا ازالہ 24گھنٹے میں ہی ہوا، شہریوں کی صفائی شکایات کا ازالہ 24گھنٹے میں کیا جانا ضروری ہے، لاہور سمیت پوری ڈویژن کے تمام اوپن پلاٹس، ڈرینز اور سورنگ پوائنٹس کو جیوٹیگ کیا جارہا ہے۔ انہوں نے ستھرا پنجاب کے تحت ضلعی انتظامی سٹرکچر، فرائض اور فلو آف ڈیٹا پر بھی بریفنگ دی۔ کمشنرلاہور نے روزانہ کی بنیاد پر روڈ واشنگ، پلاٹس کلیرنس و انتباہی نوٹسز اجراء کا جائزہ لیا۔کمشنرلاہورڈویژن نعمان یوسف نے ستھرا پنجاب اتھارٹی افسران نے ملاقات کی۔ صفائی آپریشنز اور مانیٹرنگ میکنزم پر تفصیلی بریفنگ لی۔ کمشنر لاہور نے کہا ہے کہ جامع صفائی کیلئے سورنگ پوائنٹس کلیرنس کیلئے آپریشنز پر فوکس کریں، صفائی شکایات کا ازالہ کرکے شہریوں سے رابطہ کریں، شہریوں کا اعتماد حاصل ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ لاہور سمیت اضلاع میں صفائی کا معیار یکساں ہے روزانہ جائزہ لیا جارہا ہے۔کمشنر لاہور نے کہا کہ اضلاع میں صفائی سیلف آپریشنز کیلئے پلاننگ/اقدامات کے تحت صفائی معیار بہتر ہوگا۔
Read Next
4 گھنٹے ago
مری میں غیر قانونی تعمیرات اور ناجائز قبضوں کے خلاف کارروائی تیز کرنے کا فیصلہ!
4 گھنٹے ago
ڈپٹی کمشنر گجرات خرم شہزاد کی زیر صدارت اجلاس، ستھرا پنجاب پروگرام کو سیلف آپریشنل نظام پر منتقل کرنے کے امور کا جائزہ
7 گھنٹے ago
کمشنرلاہورڈویژن محمد جہانزیب اعوان کا رنگ محل، باولی باغ، موچی دروازہ،ذکی دروازہ اور بلال گنج ایریا کا دورہ
2 دن ago
*کمشنر لاہور محمد جہانزیب اعوان کا لاہور ویسٹ منیجمنٹ کمپنی ہیڈ آفس کا دورہ*
3 دن ago






