لاہور رائے ونڈ تبلیغی اجتماع کا دوسرا مرحلہ جاری ہے۔کمشنر لاہور محمد جہانزیب اعوان نے رائے ونڈ تبلیغی اجتماع پنڈال و مرکز کا دورہ کیا۔ اس موقع پر ڈی سی لاہور کیپٹن ر علی اعجاز، ایس ایس پی سکیورٹی، سی او ایم سی ایل، اے سی رائیونڈ ہمراہ تھے۔
کمشنر لاہور نے ریسکیو، ستھرا پنجاب، ایم سی ایل، ماحولیات و دیگر انتظامیہ کے قائم کردہ کیمپس کا فردا فردا دورہ کیا۔ تمام محکموں نے انتظامات کے حوالے سے بریفنگ دی۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ سکیورٹی و ٹریفک انتظامات کیلئے پولیس اور ٹریفک پولیس کے افسران و وارڈنز تعینات ہیں۔کمشنر لاہور محمد جہانزیب اعوان نے منتظمین اجتماع سے ملاقات کی اور ضلعی انتظامیہ کی جانب سے کیے گئے انتظامی اقدامات پر فیڈ بیک لیا۔ منتظمین تبلیغی اجتماع رائیونڈ نے میونسپل و سکیورٹی انتظامات پر اظہار اطمینان کیا۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کمشنر لاہور محمد جہانزیب اعوان نے کہا ہے کہ تمام محکموں کے انتطامات مکمل ہیں، رائے ونڈ مرکز انتظامیہ کا فیڈ مثبت ہے۔ کمشنر لاہور نے کہا کہ اجتماع کیلئے سکیورٹی انتظامات و اقدامات انتظامیہ مرکز کے ہمراہ مکمل کیے ہیں، اجتماع کیلئے 10بستروں پر مشتمل ہسپتال، 6میڈیکل ڈسپینسریز قائم ہیں، ٹریفک روانی، صاف پانی دستیابی، صفائی، بلا تعطل بجلی فراہمی کو یقینی بنایا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اضافی سی سی ٹی وی کیمرے نصب کیے ہیں راونڈ دی کلاک ڈیوٹی ہے، ضلعی انتظامیہ و منتظمین میں مکمل رابطہ ہے، تمام محکموں کی ٹیمیں اور فوکل پرسنز اجتماع مرکز فیلڈ میں موجود ہیں۔وزیر اعلی پنجاب کی اجتماع انتظامات کے حوالے سے خصوصی ہدایات ہیں۔کمشنرلاہور کے دورے کے موقع پر ضلعی انتظامیہ، ایم سی ایل، ایل ڈبلیو ایم سی، ایل ڈی اے، لیپارک، ریسکیو 1122 واسا، لیسکو، پی ٹی سی ایل، سوئی گیس و دیگر محکموں کے اہلکار کیمپس میں اور افسران فیلڈ میں موجود تھے۔






