حکومت پنجاب نے پانچ اعلٰی افسران کے تقرر و تبادلے کے احکامات جاری کئے ہیں۔چیف سیکرٹری پنجاب زاہد اختر زمان کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق تقرری کے منتظر مدثر وحید ملک کو مینیجنگ ڈائریکٹر، پنجاب پروکیورمنٹ ریگولیٹری اتھارٹی (PPRA) تعینات کر دیا گیا ہے۔ڈاکٹر عائشہ سعید جو سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ، حکومت پنجاب میں تعیناتی کی منتظر تھیں کو ممبر (جوڈیشل)، بورڈ آف ریونیو، پنجاب تعینات کیا گیا ہے۔ نوید شہزاد مرزا ممبر (IT)، بورڈ آف ریونیو، پنجاب کو ڈائریکٹر جنرل (لیبر ویلفیئر)، پنجاب تعینات کیا گیا ہے۔نعمان یوسف سیکرٹری (سروسز)، سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ، حکومت پنجاب کو سیکرٹری، ’اینہانسنگ ڈلیوری اینڈ گورنمنٹ ایفیشینسی ونگ کے عہدے کا اضافی چارج سونپا گیا ہے ۔ کیپٹن (ریٹائرڈ) سمیع اللہ فاروق ڈپٹی کمشنر، ساہیوال کو کمشنر، ساہیوال ڈویژن کے عہدے کا اضافی چارج تفویض کیا گیا ہے
Read Next
25 منٹس ago
خوشحال دیہات پروگرام کیلئے 23.85 ارب روپے کی منظوری،فیز ون میں 475 گاؤں شامل
23 گھنٹے ago
پنجاب حکومت نے 52 اسسٹنٹ کمشنرز کے تقرروتبادلے کے احکامات جاری کر دیئے
1 دن ago
وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کا للہ جہلم روڈ پراجیکٹ کی تکمیل پر اظہار تشکر
1 دن ago
پنجاب بیوروکریسی تقرروتبادلے،ڈی جی پی ایچ اے احمد عثمان جاوید تبدیل،منصور احمد کی تقرری
2 دن ago






