وزیراعلٰی مریم نواز شریف کی قیادت میں پنجاب نے ایک اور اعزاز حاصل کرلیا، پنجاب نے روڈز دھلائی اور صفائی کیلئے پاکستان کا پہلا فل الیکٹرک سوئیپر ٹرک متعارف کرادیا-وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف نے پاکستان کے پہلے فل الیکٹرک سوئیپر ٹرک کا افتتاح کر دیا-وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے فل الیکٹرک سوئیپر ٹرک کامعائنہ کیااور ورکنگ کا مشاہدہ کیا-وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کو پہلے فل الیکٹرک سوئپیر پراجیکٹ کے بارے میں بریفنگ دی گئی- بریفنگ کے دوران بتایا گیا کہ
لاہور رنگ روڈ پر الیکٹرک میکنیکل سوئیپر ٹرک صفائی اور سڑک کی دھلائی کرے گا-فل الیکٹرک سوئپیر/برومر پہلی مرتبہ سڑک پر موجود پانی بھی جذب/ صاف کرے گا-فل الیکٹرک سوئپیر/برومر چارجنگ کے بعد 70 کلومیٹر تک رینج میں کام کرے گا – فل الیکٹرک سوئپیر کے زیرو کاربن اخراج کی وجہ سے ماحولیاتی آلودگی میں کمی آئے گی- فل الیکٹرک سوئپیر سے سڑک پر گرد وغبار میں کمی آئے گی- بریفنگ میں بتایا گیا کہ فل الیکٹرک سوئپیرسے شور کم ہونے سے سمعی آلودگی کم کرنے میں مدد ملے گی- فل الیکٹرک سوئپیرکی وجہ سے فیول اور مرمت وغیرہ کے بھاری اخراجات بھی ختم ہوجائیں گے –






