یونیورسٹی آف مینجمنٹ اینڈ ٹیکنالوجی (یو ایم ٹی) کے صدر ابراہیم حسن مراد نے قومی خزانے میں 6.2 کھرب روپے واپس جمع کروانے پر قومی احتساب بیورو (نیب) کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے اسے قومی دولت کے تحفظ اور بدعنوانی کے خلاف جدوجہد میں اہم پیش رفت قرار دیا ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے چیئرمین نیب لیفٹیننٹ جنرل (ر) نذیر احمد بٹ سے ملاقات کے دوران کیا۔ ملاقات میں یو ایم ٹی اور نیب کے درمیان تعلیمی و آگاہی سرگرمیوں کے فروغ اور بدعنوانی کے خلاف قومی سطح پر شعور اجاگر کرنے کے لیے باہمی تعاون کے امکانات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ابراہیم حسن مراد نے کہا کہ کرپشن کا خاتمہ صرف قانونی کارروائیوں سے ممکن نہیں بلکہ اس کے لیے معاشرے میں دیانت داری، شفافیت اور قانون کی بالادستی کا شعور بھی اجاگر کرنا ہوگا۔ نوجوان نسل میں اخلاقی اقدار اور قومی وسائل کے تحفظ کا احساس پیدا کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ جامعات علمی و تحقیقی سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ سماجی اصلاح اور بدعنوانی کے خلاف شعور بیدار کرنے میں بھی مؤثر کردار ادا کرسکتی ہیں۔ کرپشن فری پاکستان کے قیام کے لیے نیب اور تعلیمی اداروں کا اشتراک اہمیت کا حامل ہے۔چیئرمین نیب لیفٹیننٹ جنرل (ر) نذیر احمد بٹ نے قومی دولت کی واپسی اور تحفظ کو نیب کی اہم ترجیحات قرار دیتے ہوئے کہا کہ بدعنوانی کے خلاف جدوجہد میں نوجوانوں کی شمولیت ناگزیر ہے۔ انہوں نے اس امر پر زور دیا کہ تعلیمی ادارے کرپشن کے خلاف آگاہی، شفافیت اور دیانت داری کی اقدار کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کرسکتے ہیں۔چیئرمین نیب نے بدعنوانی کے خلاف شعور بیدار کرنے کے لیے ابراہیم حسن مراد کی کوششوں کو سراہا اور تعلیمی اداروں کے ساتھ تعاون کی اہمیت پر زور دیا۔ملاقات میں اس امر پر اتفاق کیا گیا کہ شفافیت، میرٹ اور قانون کی بالادستی کے فروغ کے لیے تعلیمی اداروں اور قومی احتساب کے اداروں کے درمیان تعاون کو مزید مؤثر بنایا جائے تاکہ نوجوان نسل کو بدعنوانی کے منفی اثرات سے آگاہ کرنے اور ایک دیانت دار معاشرے کی تشکیل میں مدد مل سکے۔
Read Next
4 دن ago
*ابراہیم مراد کی یو ایم ٹی اور پنجاب کاؤنٹر نارکوٹکس فورس میں تعاون بڑھانے کے لیے ایم او یو کی پیشکش*
1 ہفتہ ago
نواز شریف انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی سرگودھا کے حوالے سے اہم اجلاس
ستمبر 26, 2026
وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق کی زیر صدارت حلقہ پی پی 153 میں جاری مختلف ترقیاتی منصوبوں پر پیش رفت کے حوالے سے اجلاس
ستمبر 23, 2026
ابریشم کاشف نے لاہور بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن میں تیسری پوزیشن حاصل کر لی
اگست 15, 2026
