محکمہ اینٹی کرپشن کی پھرتیاں بغیر شواہد اور تفتیش کے گرفتاریوں سے محکمہ کی ساکھ بری طرح متاثر ہوئی ہے۔فنی ماہرین مزاحیہ ماہرین ثابت ہوئے۔ضلع کونسل شیخوپورہ میں چھاپے کے دوران بیوٹیفکیشن کے پراجیکٹس کا ریکارڈ قبضہ میں لے کر چیف آفیسر اور ڈسٹرکٹ آفیسر انفراسٹرکچر اور ٹھیکیداروں کو بغیر ایف آئی آر گرفتار کر لیا گیا۔اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ کی طرف سے اربوں روپے کی کرپشن کا دعوٰی کیا گیا۔کھودا پہاڑ نکلا چوہا بھی نہیں۔چھان بین کے دوران نہ تو کرپشن کا کوئی ثبوت ملا نہ ہی افسران کی طرف سے کوئی بے قاعدگی سامنے آئی۔جس پر چیف آفیسر ضلع کونسل شیخوپورہ شہریار اور ڈسٹرکٹ آفیسر انفراسٹرکچر شہزاد صابر کو باعزت بری کرنا پڑا۔جنھیں رہائی بھی مل گئی۔لاہور نشتر زون کے ایک غیر قانونی نقشہ منظوری کے کیس میں سابق ایم او پلاننگ محمد سلیم،سابق زونل آفیسر پلاننگ طاہر گجر بلڈنگ انسپکٹر محمد علی اور پٹواری ریاض کو ریکارڈ پیش کرنے کے لئے طلب کیا گیا اور بغیر تفتیش گرفتاری ڈال دی گئی۔تفتیش میں یہ بات سامنے آئی کہ نقشہ کی منظوری میں ایک سابق ڈپٹی کمشنر،سابق چیف آفیسر ایم سی ایل اور سابق ڈپٹی چیف آفیسر ہیڈ کوارٹر ایم سی ایل کے دستخط بھی ہیں۔اصل منظوری سابق ڈپٹی کمشنر کے حکم پر دی گئی جس پر اب محکمہ اینٹی کرپشن افسران بالا کو طلب کرنے کی ہمت نہیں کر رہا ہے جس کی وجہ ضلع کونسل خانیوال میں ایک سابق خاتون ڈپٹی کمشنر کی گرفتاری کی کوشش میں ہونے والی سبکی اور بیوروکریسی کا سخت ردعمل ہے۔ضلع کونسل خانیوال کیس میں بھی محکمہ اینٹی کرپشن کو ٹھوس شواہد نہیں ملے ہیں۔وزیر اعلٰی پنجاب کے میڈیا سیل کی طرف سے بھی عجلت میں پریس ریلیز اور ٹیکرز جاری کر دیئے گئے۔سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے اسے ڈرامہ قرار دے دیا اور تردید جاری کرنا پڑی کہ سابق خاتون ڈپٹی کمشنر خانیوال کو گرفتار نہیں کیا گیا۔انکوائری چل رہی ہے جو میرٹ پر ہو گی۔محکمہ اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ کی جانب سے بیوروکریسی پر ہاتھ ڈالنے میں ناکامی پر اب بلدیاتی اداروں کے افسران کو ہراساں کرنے کی کوشش ہو رہی ہے۔جبکہ حقیقت یہ ہے کہ ای ٹینڈرنگ کے بعد سے بلدیاتی افسران محتاط چلے آ رہے ہیں کہ کسی طرح باعزت نوکری کر کے ریٹائرڈ ہو جائیں۔تاہم محکمہ اینٹی کرپشن کی پھرتیوں سے بیوروکریسی کو تو کوئی فرق نہیں پڑا تاہم ماضی کی طرح محکمہ لوکل گورنمنٹ اور کمزور اداروں کے افسران اور ملازمین کو حراساں کرنے میں کامیاب ضرور ہوئے ہیں۔
Read Next
اگست 27, 2026
پنجاب میں کرپٹ عناصر کے خلاف اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ کا میگا آپریشن،درجنوں گرفتاریاں
اپریل 15, 2026
پنجاب حکومت کی کچھ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر ٹریفک چالان کی رقم میں کمی
اپریل 4, 2026
سرکاری خزانے کو دو کروڑ سے زائد کا نقصان،چیف آفیسر میونسپل کارپوریشن ملتان اور ماتحت افسران کے خلاف مقدمہ درج
فروری 17, 2026
محکمہ اینٹی کرپشن کا مویشی منڈی جھنگ میں اوور چارجنگ پر چھاپہ ٹھیکیدار فرار،ملازم گرفتار،شاہ پور کانجراں لاہور کے ٹھیکیدار کو کھلی چھٹی
اکتوبر 11, 2025
معروف گینگسٹر طیفی بٹ پولیس حراست میں اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک،سی سی ڈی
Related Articles
لاہور پریس کلب کے سامنے مقتولہ شمائلہ کے لواحقین کا مقدمہ درج نہ ہونے پر پولیس کیخلاف احتجاج
جون 2, 2025
*صوبائی دارالحکومت لاہور میں کرپشن کے میگا ریکارڈ قائم کرنے والے رجسٹری محرر معطل کردیئے گئے*
فروری 14, 2025
