محکمہ اینٹی کرپشن کا مویشی منڈی جھنگ میں اوور چارجنگ پر چھاپہ ٹھیکیدار فرار،ملازم گرفتار،شاہ پور کانجراں لاہور کے ٹھیکیدار کو کھلی چھٹی

محکمہ اینٹی کرپشن بنا معصوم شہریوں کے حقوق کا محافظ،مویشی منڈی جھنگ میں معصوم شہریوں سے مقررہ نرخ سے زائد رقم وصول کرنے والے ٹھیکے دار اور دیگر کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔محکمہ اینٹی کرپشن کے ترجمان کے مطابق حکومت نے مویشی منڈی میں چھوٹے جانور کی فروخت پر 300 روپے اور بڑے جانور کی فروخت پر 500 روپے فیس مقرر کی تھی۔ مویشی منڈی کا ٹھیکیدار شہریوں سے 3 ہزار سے 10 ہزار روپیہ فی جانور زبردستی وصول کر رہا تھا۔ اینٹی کرپشن کی خصوصی ٹیم نے موقع پر جا کر شہریوں کی شکایات بارے انکوائری کی۔ شکایات درست ثابت ہونے پر اینٹی کرپشن جھنگ نے ٹھیکیدار اور دیگر کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔مویشی منڈی کا ٹھیکیدار اینٹی کرپشن ٹیم کو دیکھ کر موقع سے فرار ہو گیا۔ ٹھیکیدار کے دیگر ساتھیوں کوموقع سے گرفتار کر لیا گیا ہے۔انکوائری ٹیم نے موقع پر معصوم شہریوں سے لوٹی ہوئی 42

لاکھ روپے سے زائد رقم برآمد کر لی۔

کنٹریکٹر اور دیگر ذمہ داران کی گرفتاری کے لیے خصوصی ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں۔ جلد کرپٹ عناصر کو گرفتار کر کے قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔

جواب دیں

Back to top button