پنجاب پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ نے مالی سال 2025-26 کے صوبائی ترقیاتی ورکنگ پارٹی کے65 ویں اجلاس میں مختلف سیکٹرز کی ترقیاتی سکیموں کے لئے 56 ارب روپے کے فنڈز کی منظوری دے دی گئی. اجلاس کی صدارت چیئرمین پلاننگ اینڈ ڈیویلپمنٹ بورڈ ڈاکٹر نعیم رؤف نے کی۔ اجلاس میں جن سکیموں کی منظوری دی گئی ان میں سمندری روڈ پر سگنل فری کوریڈور اور ڈی ٹائپ چوک پر انڈر پاس کی تعمیر کے لیے 3 ارب 80 کروڑ روپے، ساہیوال تا عارف والا روڈ کی تعمیر ومرمت کے لیے 6 ارب 10 کروڑ روپے کے فنڈز ، ساہیوال سے بہاولنگربذریعہ عارف والا سڑک کی بحالی کے لیے 9 ارب روپے کے فنڈز ، پوٹھوہار میں زرعت کے فروغ کے پروگرام کے لیے 8 ارب 70 کروڑ روپے ، ملتان میٹرو بس پراجیکٹ، بس ڈپو اور کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کی تعمیر کے لیے 2 ارب 40 کروڑ روپے اور ضلع اٹک، بہاولنگر اور لیہ میں 200 بستروں پر مشتمل مدر اینڈ چائلڈ ہسپتال کے قیام کے لیے 25 ارب روپے کی منظوری شامل ہے۔ صوبائی ورکنگ پارٹی اجلاس میں

پنجاب آرکائیوز کی ڈیجیٹائزیشن فیز-III کے لیے آسامیوں کی تخلیق سے متعلق پوزیشن پیپرکی بھی منظوری دی گئی۔ اجلاس میں سیکرٹری پی اینڈ ڈی بورڈ رفاقت علی ، چیف اکانومسٹ امتیاز احمد، ممبران پی اینڈ ڈی بورڈ اور متعلقہ محکموں کے افسران بھی شریک ہوئے ۔





