کمشنر لاہور ڈویژن مریم خان نے کہا ہے کہ لاہور ڈویژن میں 3لاکھ 29ہزار 962 حقداروں کو رمضان راشن کارڈز تقسیم کیے جارہے ہیں جبکہ ابتک 59 ہزار 872 حقداران کو کارڈز وصول کرا دیے ہیں۔ رمضان کارڈ میں 10ہزار روپے حقدار کیلئے ہیں اور کسی قسم کی کوئی کٹوتی نہیں، 10رمضان تک ہر حقدار کی دہلیز پر ایکٹیویٹڈ کارڈ فراہم کیا جائیگا۔ انہوں نے کہا کہ رمضان کارڈ تقسیم کیلئے 24کیمپس بھی قائم کیے گئے ہیں، پوری ڈویژن میں ضلعی سطح پر رمضان بازاروں کیلئے میونسپل انتظامات مکمل ہیں۔کمشنر لاہور مریم خان کی زیر صدارت رمضان بازار، نگہبان راشن کارڈز، رمضان دسترخوان اور پرائس کنٹرول کے حوالے سے اعلی سطحی ڈویژنل اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں رمضان بازار انتظامات، آن دی گو بازار، کارڈز تقسیم، دسترخوان، سیل پوائنٹس و دیگر اہداف کا جائزہ لیا گیا۔ لاہور ڈویژن چاروں اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز نے رمضان المبارک انتظامات پر بریفنگ دی۔ انہوں نے بریفنگ میں بتایا کہ پرائس کنٹرول کیلئے 24گھنٹے میں 7472انسپیکشنز کی گئی جس میں سے 383اوورچارجنگ پائی گئیں، ناجائز منافع خوری پر 1لاکھ 76ہزار روپے جرمانہ عائد، 6 ایف آئی آر درج اور 10 افراد کو گرفتار کیا گیا۔ انہوں نے اضلاع میں جاری بیوٹیفکیشن سکیمز پر بھی بریفنگ دی۔کمشنر لاہور مریم خان نے کہا کہ لاہورڈویژن میں 31 رمضان سہولت بازار قائم ہوچکے ہیں، انتظامی تیاریاں مکمل ہیں، لاہور کے 23 سمیت لاہور ڈویژن میں 49 رمضان دسترخوان کے انتظامات مکمل ہوچکے ہیں، انہوں نے کہا کہ پرائس کنٹرول کیلئے مجسٹریٹس اور پیرا فورس کو فیلڈ میں متحرک کردیا گیا ہے، رمضان بازاروں کے علاوہ اوپن مارکیٹس میں 22 اہم بازاروں کی بھی مکمل پرائس چیکنگ ہورہی ہے، پیرا فورس کا رمضان المبارک میں مکمل فوکس پرائس کنٹرول پر ہوگا، پرائس چیکنگ کیساتھ ہر شہری کی شکایت پر ایکشن ہوگا۔کمشنر لاہور نے ڈی سی ز کو ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ وزیراعلی پنجاب ہدایات کے تحت رمضان بازاروں میں صفائی پر کوئی کمپرومائز نہیں، وزیراعلی پنجاب کی اولین ترجیحات میں صفائی، پرائس کنٹرول، بیوٹیفکیشن شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پرفارمینس انڈیکیٹرز کو مدنظر رکھتے ہوئے تمام شہری خدمات کو مزید بہتر بنائیں۔اجلاس میں لاہور ڈویژن چاروں اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز نے بذریعہ ویڈیولنک شرکت کی۔
Read Next
45 منٹس ago
وزیراعلیٰ پنجاب "کلین لاہور مشن” اور "روشن پنجاب” وژن، ڈپٹی کمشنر لاہور کا رائیونڈ روڈ کا دورہ،میونسپل سروسز کا جائزہ
49 منٹس ago
ڈپٹی کمشنر لاہور کا رائیونڈ تبلیغی اجتماع کا دورہ،بہترین انتظامات کی یقین دہانی
3 گھنٹے ago
*کمشنر لاہور مریم خان و ڈی سی لاہور کیپٹن ر علی اعجاز کا ایم ایم عالم روڈ کا دورہ۔*
2 دن ago
کمشنر لاہور مریم خان و ڈی سی لاہور کیپٹن ر علی اعجاز کا پری مون سون انتظامات جائزہ کیلئے واسا ہیڈ آفس دورہ
3 دن ago
*کمشنر لاہورڈویژن مریم خان کی زیر صدارت ایرلی پری مون سون جائزہ و انتظامات کے حوالے سے اجلاس*
Related Articles
کمشنر لاہور مریم خان کا قذافی اسٹیڈیم کا دورہ، پی ایس ایل میچز کے لیے میونسپل و سکیورٹی انتظامات کا حتمی جائزہ
1 ہفتہ ago
*ڈپٹی کمشنرز ضلع کی سطح پر آنے والی ایجینسیز و اتھارٹیز کیلئے مربوط لائحہ عمل تشکیل دیں۔کمشنر لاہور*
1 ہفتہ ago
ڈی سی لاہور کی زیر نگرانی سپلائی کو مستحکم کرنے کے لیے آلو، پیاز اور ٹماٹر کے 71 ٹرکوں کی آمد
2 ہفتے ago
کمشنر لاہور مریم خان کاسی سی پی او لاہور بلال صدیق کمیانہ،ڈی سی لاہور کیپٹن ر علی اعجاز کے ہمراہ اولڈ ایج ہوم ٹاون شپ کا دورہ
2 ہفتے ago


