انچارج وفاقی محتسب ریجنل آفس گوجرانوالہ مشتاق احمد اعوان کاگجرات چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کا دورہ

انچارج وفاقی محتسب ریجنل آفس گوجرانوالہ مشتاق احمد اعوان نے گجرات چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کا دورہ کیا اور صدر چیمبر ملک مظہر اقبال، نائب صدر صفران نذر اور دیگر اعلیٰ عہدیداران سے میٹنگ کی اور وفاقی محتسب کی ورکنگ کے بارے میں اگاہ کیا۔ جناب مشتاق احمد اعوان نے چیمبر کے صدر کو 212 وفاقی محکموں کی فہرست دی اور کہا کہ وفاقی محتسب کی طرف سے چیمبر کو یہ سہولت دینا چاہتے ہیں کہ وفاقی محتسب پاکستان کے دائرہ کار میں جو 212 وفاقی محکمے آتے ہیں ان کے خلاف پبلک شکایات کے ازالہ کے لئے گجرات چیمبر کو وفاقی محتسب کے آن لائن پورٹل CMIS سے منسلک کیا جا سکے۔ چیمبر کے صدر نے اس پیش کش پر شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ہم اس پیش کش سے ضرور فائدہ اٹھائیں گے۔ چیمبر کے صدر نے جناب مشتاق احمد اعوان کا گجرات چیمبر کا دورہ کرنے پر شکریہ ادا کیا۔

جواب دیں

Back to top button