*ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق کا فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے لاہور ریجنل آفس کا دورہ*

ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے لاہور ریجنل آفس کا دورہ کیا۔چیئرمین و وائس پریزیڈنٹ ایف پی سی سی آئی ذکی اعجاز قریشی نے ڈی جی ایل ڈی اے کو خوش آمدید کہا۔ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے ایف پی سی سی آئی کے عہدیداران اور بزنس کمیونٹی سے ملاقات کرتے ہوۓ کہاکہ لاہور میں پرائیویٹ سیکٹر سمیت تمام اسٹیک ہولڈرز کو ساتھ لے کر چل رہے ہیں۔ایل ڈی اے اپنے ترقیاتی منصوبوں میں کاروباری افراد اور تاجر کمیونٹی کو اعتماد میں لے رہا ہے۔وزیراعلی پنجاب کی ہدایات پر ایل ڈی اے میں ڈیجیٹل ریفارمز جاری ہیں۔کاروباری افراد کی سہولت کے لیے ایل ڈی اے میں جلد خصوصی کاؤنٹر بھی قائم کیا جائے گا۔انہوں نے کہاکہ ایل ڈی اے میں پہلے مرحلے میں رہائشی بلڈنگ پلان کی آن لائن منظوری کا سلسلہ جاری ہے۔اگلے مرحلے میں کمرشل بلڈنگ پلان کی منظوری بھی کی جائے گی۔ایل ڈی اے ریکارڈ کی سفٹنگ کرکے ٹائٹل اونرشپ کی گارنٹی کی طرف جا رہا ہے۔ایل ڈی اے صوبائی دارالحکومت میں سسٹین ایبل، لیوایبل ماڈل کے تحت اقدامات کر رہا ہے۔صوبائی دارالحکومت کو لیوایبل سٹی بنانے کے لیے جامع حکمت عملی کے تحت اقدامات کر رہے ہیں۔ڈی جی ایل ڈی اے نے کہاکہ بزنس کمیونٹی کی جانب سے پیش کی گئی تجاویز پر عملدرآمد کیا جائے گا۔شہر میں پیدل چلنے والے افراد کے لیے ٹھوس اقدامات کرنے کی تجاویز دی گئیں۔غیر قانونی تعمیرات و غیر قانونی کمرشل سرگرمیوں کی روک تھام بارے تجاویز پیش کی گئی۔اس موقع پربزنس کمیونٹی نے ایل ڈی اے میں جاری ریفارمز کو سراہااور بزنس کیمونٹی نے اپنے مسائل و تجاویز بارے آگاہ کیا۔اجلاس میں ایف پی سی سی آئی کے نمائندگان، کاروباری حضرات و دیگر سٹیک ہولڈرزسمیت چیف انجینئر ایل ڈی اے،چیف ٹاؤن پلانر ون، چیف میٹرو پولیٹن پلاننگ اور ڈائریکٹر آکشن نے شرکت کی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button