ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق کی زیر صدارت ریونیو جنریشن بارے اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں رواں مالی سال کے ریونیو اہداف کا جائزہ لیا گیا۔ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے رمضان المبارک کے فوری بعد ریونیو جنریشن کی مہم میں تیزی لانے کی ہدایت کی۔ ڈی جی ایل ڈی اے نے رواں مالی سال کی آخری سہ ماہی میں ٹارگٹ کے حصول کے لیے ریکوری مہم تیز کرنے کی ہدایت کی۔

اجلاس میں ںریفنگ میں بتایا گیا کہ ایل ڈی اے نے شہر کی چار اہم سڑکوں کی کمرشلائزیشن کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ان سڑکوں میں برکی روڈ، رنگ روڈ تا بی آر بی کینال، کالج روڈ، غازی چوک تا یو ای ٹی گول چکر۔ ڈیفنس روڈ، ببھتیاں چوک تا کاہنہ، جی ٹی روڈ، قائد اعظم انٹرچینج تا بی آر بی کینال شامل ہیں۔ڈی جی ایل ڈی اے نے کمرشل کی جانے والی چار نئی سڑکوں سے جلد از جلد ریکوری یقینی بنانے کی ہدایت کی۔اجلاس میں ڈائریکٹر آکشن نے آئندہ ماہ اپریل میں مجوزہ آکشن بارے بریفنگ دی۔ڈی جی ایل ڈی اے نے ٹاؤن پلاننگ کے تمام افسران کو جامع حکمت عملی کے تحت فیلڈ میں نکلنے کی ہدایت کی۔ڈی جی ایل ڈی اے نے ریونیو جنریشن بارے پراگریس رپورٹ باقاعدگی سے جمع کرانے کی ہدایت کی۔اجلاس میں ایڈیشنل ڈی جی کچی آبادیز، چیف ٹاؤن پلانر ون، چیف ٹاؤن پلانر ٹو، چیف میٹرو پولیٹن پلانر، ڈائریکٹر آکشن، ڈائریکٹر ریونیو اور ڈائریکٹر ایل ڈی اے ایونیو ون نے شرکت کی۔






