*میٹروپولیٹن کارپوریشن کوئٹہ کے بائی لاز کا مسودہ تیار*

ایڈمنسٹریٹر میٹروپولیٹن کارپوریشن کوئٹہ بشیر احمد بڑیچ کی زیرِ صدارت میٹروپولیٹن کارپوریشن کی لیگل ٹیم کا اجلاس منعقد ہوا، جس میں لاء آفیسر *عبداللہ خان* کی جانب سے تیار کردہ بائی لاز کے مسودے کا جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں میٹروپولیٹن کارپوریشن کے مختلف امور سے متعلق بائی لاز کی تیاری اور تکمیل پر غور کیا گیا۔ اس موقع پر بتایا گیا کہ تیار کردہ بائی لاز مستقبل میں میٹروپولیٹن کارپوریشن کے انتظامی و قانونی امور کو بہتر انداز میں چلانے، قواعد و ضوابط پر عمل درآمد یقینی بنانے اور عوامی سہولیات کی فراہمی میں معاون ثابت ہوں گے۔ایڈمنسٹریٹر بشیر احمد بڑیچ نے بائی لاز کی تیاری میں لیگل ٹیم کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ ادارے کے معاملات کو قانون اور ضابطے کے مطابق چلانے کے لیے واضح قواعد و ضوابط کی تشکیل ضروری ہے۔ بائی لاز کے مؤثر نفاذ سے میٹروپولیٹن کارپوریشن کے انتظامی امور میں بہتری آئے گی اور جنرل پبلک کو بھی سہولت فراہم کرنے میں مدد ملے گی۔اجلاس کے دوران لیگل ٹیم کی جانب سے کی جانے والی پیش رفت کا جائزہ لیا گیا اور بائی لاز کی تیاری میں حصہ لینے والے وکلاء اور لاء افیسر کی خدمات کو سراہا گیا۔

جواب دیں

Back to top button