ممبر ایڈوائزری کونسل برائے بلدیات، مواصلات و تعمیرات خیبرپختونخوا آصف رفیق پشاور میں صفائی کیلئے متحرک

ممبر ایڈوائزری کونسل برائے بلدیات، مواصلات و تعمیرات آصف رفیق کی خصوصی ہدایات کی روشنی میں واٹر اینڈ سینیٹیشن سروسز پشاور (ڈبلیو ایس ایس پی) کی جانب سے ضلع پشاور میں صفائی مہم تیزی سے جاری ہے۔ اس سلسلے میں دلازک روڈ اور چرگانو چوک کے اطراف گلیوں اور نالیوں کی صفائی پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے تاکہ شہریوں کو صاف ستھرا ماحول فراہم کیا جا سکے۔صفائی مہم کے تحت گلیوں اور نالیوں سے کوڑا کرکٹ اور گندگی ہٹانے کے اقدامات کیے جا رہے ہیں، جس سے علاقے میں صفائی کی صورتِ حال بہتر بنانے میں مدد مل رہی ہے۔ شہریوں نے صفائی کے ان اقدامات کو سراہتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ اس سلسلے کو مستقل بنیادوں پر جاری رکھا جائے گا۔

جواب دیں

Back to top button