وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ کی حضرت شاہ عبداللطیف بھٹائی کی 281ویں عرس کی اختتامی تقریب میں شرکت کی۔شاہ لطیف ایوارڈ تقریب میں وزیراعلیٰ سندھ کے ساتھ وزیر ثقافت سید ذوالفقار علی شاہ صوبائی مشیر برائے فشریز لائیو اسٹاک اینڈ ہیومن سیٹلمنٹ سید نجمی عالم بھی موجود تھے۔
تقریب میں ویر جی کولھی، کرشنا کولھی سمیت دیگر معزز شخصیات نے شرکت کی ۔وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ اور صوبائی مشیر سید نجمی عالم نے نے حضرت شاہ عبداللطیف بھٹائی (ر حہ) کی مزار پر چادر چڑھائی اور فاتح خوانی کی۔