حضرت شاہ عبداللطیف بھٹائی رح کا پیغام ،آفاقی اور بھائی چارے کا پیغام ھے،وزیر اعلٰی سندھ سید مراد علی شاہ

مٹیاری (22 اگست 2024ع) وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ سندھ صوفیوں اور ولیوں کی دھرتی ھے، جس طرح شاہ لطیف نے دعا کی ہے، اسی طرح ہم نے بھی آج یہی دعا کی ہے کہ اللہ تعالیٰ سندھ اور ہمارے ملک سمیت پوری دنیا کو شاد و آباد رکھے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے حضرت شاہ عبداللطیف بھٹائی رح کے 281ویں سالانہ عرس مبارک کی اختتامی تقریبات کے سلسلے میں درگاہ پر حاضری دینے کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ حضرت شاہ عبداللطیف بھٹائی کا پیغام آفاقی اور بھائیچارے کا پیغام ھے۔ وفاقی حکومت اور وزیراعظم کی جانب سے بلاول بھٹو کو مدعو کرنے کے حوالے سے سوال پہ انہوں نے کہا میں تو نہیں جارھا تاہم چیئرمین بلاول بھٹو جا رہے ہیں، وہ اس پارٹی کے چیئرمین ھیں جو چاروں صوبوں میں نمائندگی رکھتی ھے، اس پارٹی کی سربراہ کی حیثیت سے وہ وزیراعظم سے مل رہے ہیں اور وہ صوبہ سندھ کی نہیں پورے پاکستان کی عوام کے لیے بات کریں گے، اور جو ہمارے مسائل ہیں ان کو بھی اٹھائیں گے، وہ پورے ملک میں درپیش مسائل پر بات کریں گے۔ سندھ میں امن امان کے حوالے سے ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ موازنہ کرکے دیکھ لیا جائے پچھلے سال 2023 میں ہماری حکومت گئی تھی اس وقت حالات کیا تھے اور پھر جب ہم فروری میں واپس آئے اس وقت کیا پوزیشن تھی، اُس وقت سے ابھی صورتحال کافی بہتر ہے۔ انہوں نے کہا کہ اور صوبوں میں بھی مسائل ہیں، کراچی کے حوالے سے اسٹریٹ کرائم کی شرح بھی بہت کم ھوگئی ھے۔ انہوں نے کہا کہ سندھ میں اغوا کی وارداتیں بھی بہت کم ھوگئی ہیں اور بہت سے ڈاکو یا تو مارے گئے ہیں یا پکڑے گئے ہیں۔ پہلے ڈاکو کچھ ایسا کرتے تھے کہ کہ لوگ خود ہی ان کے پاس جاکر پھنستے تھے لیکن اب وہ اپنے پناہگاہوں سے نکل کے باہر آکر کبھی کسی پولیس چوکی پر بزدلانہ حملہ کرتے ہیں کبھی کوئی اور کوشش کرتے ہیں، ہماری حکومت ان ڈاکوؤں کا پولیس، رینجرز اور فوج کی مدد سے خاتمہ کرے گی اور جب تک بھٹائی اور قلندر کی دعائیں ھیں سندھ کو کوئی نقصان نہیں پہنچا سکتا۔

بجلی کے حوالے سے آج چیئرمین بلاول بھٹو بھی وزیراعظم سے بات کر رہے ہیں ہم سب مل کے پاکستان کی بہتری اور پاکستان کی عوام کی لیے کام کر رہے ہیں۔ ایک سوال پہ انہوں نے کہا کہ موٹر ویز وفاق بناتی ہے اور وفاق کے ھیں، ملتان سے سکھر تک تقریبن ڈیڑھ سو کلومیٹر تک موٹر وے سندھ کے اندر ہے اس کے علاوہ حیدراباد سے سکھر اور سکھر کراچی بھی موٹروے نہیں بنا اور یہ بات میں نہ صرف موجودہ وزیراعظم بلکہ اس سے پچھلے وزیراعظم کو بھی کہہ چکا ہوں اور اس کے مقابلے میں کل پنجاب سے کچھ صحافی آئے تھے انہوں نے سندھ کے روڈ دیکھ کر کھا کہ اتنے بہتر روڈ صوبائی حکومتوں کیجانب سے کسی اور صوبے میں نہیں بنائے گئے، ھم وفاق سے درخواست ہے کہ سکھر حیدرآباد موٹر وے جلد بنایا جائے اور کراچی، حیدرآباد موٹر وے کو بھی بہتر کیا جائے۔

قبل ازیں وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے حضرت شاہ عبدالطیف رح کی مزار پر حاضری دی چادر چڑھائی، فاتحہ خانی کی۔ انہوں نے اس موقع پر شاہ کا کلام سنا، غریبوں مین کپڑے تقسیم کیے اور مہمانوں کے کتاب مین تاثرات درج کیے۔ اس موقع پر صوبائی وزیر ثقافت سید ذوالفقار شاہ بھی ان کے ہمراہ تھے۔

لطيف ايوارڈ تقريب:

بعد ازاں وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے لطيف ایوارڈ تقریب میں شرکت کی اور بہترین کارکردگی پر مختلف شعبہ جات کی شخصیات میں ایوارڈ تقسیم کیے۔ اس موقع پر اپنے مختصر خطاب میں انہوں نے کہا کہ یہ میرے لئے باعث فخر ہے کہ شاھ لطیف کے عرس کی تقریب میں شریک ہوں، شاھ سائين کے فکر کو دنیا کے کونے کونے میں پہنچانے کے لئے کوششیں کرنی چاہئیں، شاھ لطيف کی شاعری کے تین سروں میں محبت کا درس دیا گیا ہے، لطیف سائين نے نا صرف اپنی دھرتی بلکہ پورے عالم کے لئے دعا کی۔ اس وقت فلسطین اور کشمیر میں ظلم و بربریت ہے اور میں اقوام متحدہ سے درخواست کرتا ہوں کہ سندھ سے شروع کریں، ہمارے امن کے پیغام کو سمجھیں۔ آخر میں وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے بہترین کارکردگی پر درگاھ کے بهترين راگی کا ایوارڈ سيد سجاد حسين شاھ لطيفی، بهترين سگهڑ کا ایوارڈ گل حسن گل، بهتريں محقق کا ایوارڈ ڈاکٹر نواز علی شوق، بهترين ساز بجانے کا ایوارڈ جئہ رام جوگی، بھترين ڈھولک نواز کا ایوارڈ محمد رمضان، بهتريں راگی کا ایوارڈ صوفی فقير مانجهي اور عرس مبارک کے بھتریں انتظامات پر ڈپٹی کمشنر مٹیاری محمد یوسف شیخ اور ايس ايس پی مٹیاری سید اصغر شاہ کو ایوارڈ دیے۔

جواب دیں

Back to top button