محمد علی رندھاوا کی زیر صدارت رہائشی سیکٹرز و کمرشل مراکز کی بحالی و اپگریڈیشن اور بنیادی سہولیات کی فراہمی کے حوالے سے اجلاس

چیئرمین کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) و چیف کمشنر اسلام آباد محمد علی رندھاوا کی زیر صدارت رہائشی سیکٹرز و کمرشل مراکز کی بحالی و اپگریڈیشن اور بنیادی سہولیات کی فراہمی کے حوالے سے سی ڈی اے ہیڈکوارٹرز میں اجلاس منعقد ہوا۔ جسمیں سی ڈی اے کے ممبر ایڈمن و اسٹیٹ طلعت محمود، ممبر انجینئرنگ سید نفاست رضا، ممبر پلاننگ و ڈیزائن ڈاکٹر خالد حفیظ، ممبر انوائرمنٹ اسفندیار بلوچ سمیت دیگر سنئیر افسران نے شرکت کی۔

اجلاس میں متعلقہ افسران نے موجودہ سیکٹرز کی بحالی و اپگریڈیشن سے متعلقہ امور پر بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ رہائشی سیکٹرز و کمرشل مراکز کی بحالی و بہتری کے تحت موجود پارکنگ ایریاز، فٹ پاتھوں کی مرمت اور تزئین و آرائش پر ورکنگ جاری ہے۔ اسی طرح مختلف سیکٹرز میں کمرشل و کلاس تھری شاپنگ سینٹرز کی اپ گریڈیشن کا کام جاری ہے۔اجلاس کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ مختلف سیکٹرز میں سائن بورڈز، لین مارکنگ اور ڈیجیٹل پارکنگ کے نظام کو مزید بہتر بنایا جائیگا۔ اجلاس کو مزید بتایا گیا کہ سیکٹرز و کمرشل مراکز کو خوبصورت بنانے کیلئے باقاعدہ لینڈ سکیپنگ بھی کی جائیگی۔چیئرمین سی ڈی اے و چیف کمشنر اسلام آباد محمد علی رندھاوا نے ہدایت کی کہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے مختلف ایریاز میں موجودہ فٹ پاتھوں پر سائیکل ٹریکس بھی تعمیر کئے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے بڑے مراکز میں پیڈسٹرین ٹریکس بھی بنائے جائیں۔چیئرمین سی ڈی اے و چیف کمشنر اسلام آباد محمد علی رندھاوا نے کہا کہ سیکٹرز اور کمرشل مراکز میں سیوریج و ڈرینج سسٹم سمیت مین ہولز اور کرب سٹونز کی تعمیر و مرمت پر بھی خصوصی توجہ دی جائے۔ انہوں نے کہا کہ تمام رہائشی و کمرشل ایریاز سے ہر قسم کی غیر قانونی تعمیرات و تجاوزات کے فوری خاتمے کو یقینی بنایا جائے۔چیئرمین سی ڈی اے و چیف کمشنر اسلام آباد محمد علی رندھاوا نے ہدایت کی کہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے داخلی راستوں کی خوبصورتی اور شہر بھر میں صفائی پر خصوصی توجہ دی جائے۔ انہوں نے تمام کاموں کی جلد تکمیل اور اعلیٰ معیار کو ہر صورت یقینی بنانے کی ہدایت کی۔ انہوں نے کہا کہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی خوبصورتی اور شہریوں کو جدید سہولیات کی فراہمی سی ڈی اے کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ سیکٹرز و کمرشل مراکز کی خوبصورتی اور بحالی و بہتری کیلئے تمام وسائل کو بروئے کار لائے جائینگے۔

جواب دیں

Back to top button