چیئرمین سی ڈی اے و چیف کمشنر اسلام آباد سہیل اشرف کی زیر صدارت سی ڈی اے بورڈ کا سال 2026 کا دسواں اجلاس منعقد ہوا ۔اجلاس میں ممبر ایڈمن، ممبر فنانس و ممبر پلاننگ، ممبر اسٹیٹ، ، ممبر بلڈنگ اور پروفیسر ڈاکٹر محمد علی وائس چانسلر پنجاب یونیورسٹی ممبر بورڈ سمیت متعلقہ افسران نے شرکت کی۔ سی ڈی اے بورڈ کے اجلاس میں بلڈنگ کنٹرول ریگولیشز 2023 میں ترامیم کی منظوری دی گئی ۔اس ضمن میں اسلام آباد میں ہائی رائز کمرشل بلڈنگز کیلئے پارکنگ کی ضروریات کو معقول بنانا کا فیصلہ کیا گیا۔اس فیصلے کے تحت نئے طے شدہ معیار یعنی 1000 مربع فٹ پر ایک کار کی پارکنگ کی جگہ مختص کرنے کی اجازت ہوگی، اجلاس میں فیصلہ کیا گیا۔اس حوالے سے پاکستان کے دیگر شہروں میں قائم ریگولیٹری اتھارٹیوں کے فریم ورک کا جائزہ لینے کے بعد اس پارکنگ کی جگہ کے معیار کو ان کے برابر لایا گیا۔جبکہ اس سے قبل کمرشل بلڈنگز کی منظوری کیلئے 750 مربع فٹ پر ایک کار پارک کرنے کی جگہ فراہم کرنا لازمی تھا، بریفنگ میں مزید بتایا گیا کہ اس سلسلے میں بلڈرز اور ڈیویلپرز کو کمرشل بلڈنگز کی تعمیر کے حوالے سے کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا تھا۔بعض صورتوں میں زیر زمین کھدائی تقریباً 6 بیسمنٹس تک کی تعمیر جبکہ زمین کی ساخت اور سیفٹی کے مسائل کا سامنا بھی کرنا پڑھ رہا تھا۔ پارکنگ کی جگہ مختص 1000 مربع فٹ کی تجویز اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری، بزنس کمیونٹی ، بلڈرز، ڈیولپرز اور دیگر متعلقہ اسٹیک ہولڈرز کی جانب سے درپیش مشکلات کے حل کے حوالے سے بھی سی ڈی اے کو متعدد بار دی گئی ۔پارکنگ کی جگہ کو 1000 مربع فٹ تک بڑھانے کے فیصلہ کا اطلاق آج سے اور سی ڈی اے کی آئندہ اوپن آکشن جسکا انعقاد 4، 5 اور 6 اگست سمیت مستقبل میں ہونے والی اوپن آکشنز پر لاگو ہوگا۔اس فیصلے کے تحت یہ سہولت آمدہ اوپن آکشن میں نیلام ہونے والے تمام کمرشل پلاٹس کو حاصل ہوگی اور اس فیصلے کے مطابق آکشن کے شرائط و ضوابط میں بھی تبدیلی لائی جائیگی۔اس فیصلے سے اسلام آباد شہر میں بلڈنگز پلان کی منظوری میں آسانی اور کنسٹرکشن سے متعلق سرگرمیوں میں بھی خاطر خواہ اضافہ ہوگا۔سی ڈی اے شہر کی تعمیر و ترقی، بہتر منصوبہ بندی، سرمایہ کاری اور تعمیراتی سرگرمیوں میں اضافے کیلئے تمام سہولیات کو یقینی بنائیگا، چیئرمین سی ڈی اے و چیف کمشنر اسلام آباد سہیل اشرف
Read Next
3 ہفتے ago
اسلام آباد میں غیر قانونی قرار دی گئی ہاؤسنگ اسکیموں کو جلد ریگولرائز کردیا جائے گا:چیئرمین سی ڈی اے
4 ہفتے ago
ڈپٹی کمشنر راولپنڈی کیپٹن (ر) ندیم ناصر نے ڈائریکٹر جنرل آر ڈی اے کا اضافی چارج سنبھال لیا
جون 20, 2026
چیئرمین سی ڈی اے سہیل اشرف کی اسلام آباد کی فضا کو مزید بہتر بنانے کے حوالے سے اے ڈی بی کے وفد سے ملاقات
جون 3, 2026
چیئر مین سی ڈی اے چیرمین سہیل اشرف نے اسلام آباد کی چار مارکیٹوں میں ایک ارب روپے کے ٹینڈر میں بد عنوانی کا نوٹس لے لیا،ڈی جی انفرا سٹرکچر حبیب اللہ شیخ سمیت مدثر پرویز، نقیب اللہ، عابد فاروق فارغ
مئی 18, 2026
چیئرمین سی ڈی اے سہیل اشرف سے جاپان انٹرنیشنل کوآپریشن ایجنسی کے وفد کی ملاقات
Related Articles
*سی ڈی اے کی زون فور میں غیر قانونی ہاؤسنگ سوسائٹیوں شاہین ٹاؤن اور اسلام آباد گرین پیراڈائز کے خلاف قانونی کارروائی*
مئی 4, 2026
*اسلام آباد میں 6 عارضی مویشی منڈیاں 349.5 ملین روپے میں نیلام، مویشی منڈیوں میں کیش لیس نظام نافذ العمل ھو گا*
اپریل 21, 2026
چیئرمین سی ڈی اے کا زیر تعمیر نیشنل پولیس اکیڈمی بلڈنگ، ایلیٹ پولیس سکول اور اسلام آباد سیف سٹی کی توسیع کے منصوبے کا دورہ
اپریل 20, 2026



