محکمہ بہبود آبادی کے 12 افسران اسسٹنٹ ڈائریکٹرز لوکل گورنمنٹ اینڈ کمیونٹی ڈویلپمنٹ پنجاب تعینات،نوٹیفکیشن جاری

محکمہ لوکل گورنمنٹ اینڈ کمیونٹی ڈویلپمنٹ پنجاب نے محکمہ بہبود آبادی کے 12 افسران کو اسسٹنٹ ڈائریکٹرز لوکل گورنمنٹ تعینات کر دیا ہے۔ان افسران کی خدمات سرپلس قرار دے کر ڈائریکٹر جنرل لوکل گورنمنٹ اینڈ کمیونٹی ڈویلپمنٹ کے سپرد کی گئی تھیں۔جن بہبود آبادی کے افسران کی بطور اسسٹنٹ ڈائریکٹرز لوکل گورنمنٹ اینڈ کمیونٹی ڈویلپمنٹ تقرری کے احکامات جاری کئے گئے ہیں ان میں امجد حسین، کلیم اللہ، عاصم ہدایت، نعمان شمشیر، لبنی بہرام، محمد فیاض،نادیہ نورین،منصور احمد، وحید اقبال، بصیر علی،محمد آصف،شاہد محمد شامل ہیں۔محکمہ بہبود آبادی کے ان افسران گریڈ 17 کے ہیں۔جو اب بطور اے ڈی ایل جی کام کریں گے۔

جواب دیں

Back to top button