پاک امریکہ تعلقات کے اگلے باب کو آگے بڑھنا چاہیے.:مریم نواز شریف

وزیر اعلٰی پنجاب مریم نواز شریف نے امریکہ کے اعلی سطح کے بزنس وفد سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ امریکہ سے آئے ہوئے متحرک وفد کا استقبال کرنا انتہائی اعزاز کی بات ہے-بارشوں کی وجہ سے ان دنوں تاریخی شہر لاہور بہت خوبصورت نظر آ رہا ہے-امریکہ سے صحت، AI، IT، معدنیات اور توانائی کے شعبوں کا عملی کام کرنے والا وفد آیا ہے-امریکہ کے وفد کی پنجاب میں موجودگی امریکی سرمایہ کاروں کے بحال شدہ اعتماد کا اشارہ ہے- وزیراعلی مریم نوازشریف نے کہاکہ امریکہ طویل عرصے سے پاکستان کے سب سے اہم اقتصادی شراکت داروں میں سے ایک رہا ہے-پاک امریکہ تعلقات کے اگلے باب کو سرمایہ کاری، ٹیکنالوجی اور جدت سے آگے بڑھنا چاہیے-پاک امریکہ تعلقات کو نجی شعبے کے باہمی تعاون کے ذریعے آگے بڑھنا چاہیے-اس ملاقات کو ممکن بنانے پر SIFC کا شکریہ ادا کرتے ہیں -امید ہے کہ یہ ملاقات مثبت نتائج لائے گی اور ان شا اللہ یہ لائے گی-پنجاب وہ انجن ہے جو پورے ملک کی ترقی اور نمو کو چلاتا ہے-پنجاب قومی جی ڈی پی میں 55 اعشاریہ 7 فیصد حصہ ڈالتا ہے-زراعت میں پنجاب کا حصہ 57 اعشاریہ 5 فیصد ہے اور اسے پاکستان کا فوڈ باسکٹ کہا جاتا ہے-وزیراعلی مریم نوازشریف نے کہاکہ پنجاب کی اہم فصلیں گندم، چاول، مکئی اور کماد ہیں – مینوفیکچرنگ میں پنجاب کا حصہ 48 فیصد ہے-سروسز کے شعبے میں پنجاب کا حصہ 57 اعشاریہ 4 فیصد ہے-پنجاب تقریباً 130 ملین یعنی 13 کروڑ لوگوں کا گھر اور پاکستان کا سب سے بڑا صوبہ ہے-پنجاب کی 65 فیصد آبادی 30 سال سے کم عمر کی ہے-صوبے کے پاس ایک بہت متحرک، پرجوش اور محنتی ورک فورس موجود ہے-ہم 20 اسپیشل اکنامک زونز اور دو ایکسپورٹ پروسیسنگ زونز کی میزبانی کرتے ہیں – وزیراعلی مریم نوازشریف نے کہاکہ نوجوان اور ہنر مند ورک فورس طویل مدتی اقتصادی نمو کے لیے مضبوط بنیاد فراہم کرتی ہے-پنجاب پاکستان کی ڈیجیٹل معیشت کے پیچھے ڈرائیونگ فورس ہے-پنجاب میں ترقی پذیر IT ایکو سسٹم اور ٹیکنالوجی کے ماہرین کا بڑا پول موجود ہے-پنجاب پاکستان کا پہلا صوبہ ہے جہاں آرٹیفیشل انٹیلی جنس اتھارٹی قائم کی گئی ہے-آرٹیفیشل انٹیلی جنس اتھارٹی کے سربراہ مسٹر علی ڈار ہیں -پنجاب سرمایہ کاروں کو ون گورنمنٹ اور ون ونڈو حل پیش کرتا ہے-چیف منسٹرز گلوبل انویسٹمنٹ گیٹ وے پنجاب میں سرمایہ کاری کو آسان بنائے گا-ایس آئی ایف سی وفاقی سطح پر امور کو فاسٹ ٹریک کرتی ہے-میرا دفتر یقینی بناتا ہے کہ صوبائی محکمے وقت پر کام پورا کریں – صوبائی محکمے بغیر کسی بیوروکریٹک تاخیر اور سرخ فیتے کے کام کی فراہمی یقینی بناتے ہیں -اسپیشل اکنامک زونز 10 سالہ انکم ٹیکس چھوٹ اور درآمد شدہ کیپیٹل گڈز پر ایک بار کی چھوٹ پیش کرتے ہیں -وزیراعلی مریم نوازشریف نے کہاکہ سرمایہ کاروں کے اخراجات کم کرنے کے لیے لیز ماڈل اور طویل مدتی لیز پر زمین فراہم کی جا سکتی ہے-یہ فریم ورک صنعتی زمین کے وسائل کے بہترین استعمال کے لیے پیرامیٹرز فراہم کرتا ہے-غیر ملکی سرمایہ کاروں کو 20 فیصد سبسڈائزڈ لیز ریٹس دئیے جاتے ہیں -برآمدی، ان سورسنگ اور گرین پروڈکشن فرموں کے لیے اضافی سبسیڈیز دستیاب ہیں -ہمارا مقصد 15 سے زیادہ لائسنسگ اداروں کو ایک ڈیجیٹل پلیٹ فارم پر یکجا کرنا ہے-اس اقدام سے تعمیل کے اخراجات کو تقریباً 40 سے 60 فیصد تک کم کیا جا سکے گا-کاوربار کے لئے سب سے اہم ہماری زیرو ٹائم ٹو اسٹارٹ پالیسی ہے-پنجاب میں سرمایہ کاری کا سوچتے ہی کام آج سے شروع کریں، کل سے نہیں -این او سیز کا آنا اور اجازتیں ملنا جاری رہ سکتا ہے، کاروبار فوری شروع کر سکتے ہیں -ہم سرمایہ کاروں کو آپریشنز پہلے شروع کرنے دیتے ہیں اور باقی چیزیں بعد میں ہوتی ہیں -وزیراعلی مریم نوازشریف نے کہاکہ پنجاب میں بڑے پیمانے پر سرمایہ کاری کے لیے بہت سے پروجیکٹس تیار ہیں -راوی اربن ڈویلپمنٹ اتھارٹی کا روڈا پروجیکٹ دریا کے ساتھ 46 کلومیٹر پر پھیلا ہوا ہے- روڈا پروجیکٹ لاہور کے شمال مغربی کنارے پرایک لاکھ 40 ہزار ایکڑ رقبے پر محیط ہے-روڈا پاکستان کی تاریخ کے سب سے بڑے پروجیکٹس میں سے ایک ہے-سینٹرل بزنس ڈسٹرکٹ سی بی ڈی سرمایہ کاری کے لیے تین اہم پروجیکٹس پیش کرتا ہے-سینٹرل بزنس ڈسٹرکٹ کے پروجیکٹس مجموعی طور پر 620 ملین امریکی ڈالر کے ہیں -صحت کا شعبہ میرے دل کے بہت قریب ہے-پنجاب قومی صحت کے اخراجات کے تقریباً 60 فیصد کی نمائندگی کرتا ہے-نواز شریف میڈیکل سٹی کی تعمیر کا آغاز آنے والے ہفتوں میں ہو جائے گا-نواز شریف میڈیکل سٹی پی پی پی بنیاد پر سرمایہ کاری کے مواقع پیش کرتا ہے-اس پروجیکٹ میں ضمانت شدہ بچت اور منافع بخش سرمایہ کاری کا موقع ہے-پنجاب زراعت میں ویلیو ایڈیشن کے لیے ایگرو پروسیسنگ پارکس بنا رہا ہے- دیہی معیشت پر مبنی پروجیکٹس میں بیماریوں سے پاک فیڈ لاٹ شامل ہے-غیر آباد اور سیم زدہ زمین کے ایک لاکھ ایکڑ رقبے پر ان لینڈ شرمپ فارمنگ کی جا رہی ہے-پنجاب میں بڑے پیمانے پر الیکٹرک موبلٹی پروگرام پر عمل پیرا ہیں -پروگرام میں 1500 ای-بسیں اور ای-ٹیکسیوں کا ابتدائی فلیٹ شامل ہے-یہ پروگرام ای وی ٹیکنالوجی اور چارجنگ انفراسٹرکچر کی ڈیمانڈ پیدا کر رہا ہے-اپنی چھت اپنا گھر پروگرام کے تحت 5 لاکھ سستے رہائشی یونٹس فراہم کیے جائیں گے- یہ ہاؤسنگ پروگرام تعمیراتی مواد اور ماڈیولر بلڈنگ ٹیکنالوجیز کی ڈیمانڈ پیدا کر رہا ہے-ستھرا پنجاب کے ذریعے دیہی اور شہری صفائی کی جدید کاری کی جا رہی ہے-صفائی کے جدید نظام سے ویسٹ مینجمنٹ اور سمارٹ سٹی سلوشنز میں سرمایہ کاری کی جگہ بن رہی ہے-حکومت نے معاشی صورتحال کا جامع جائزہ لے کر پیوٹ پروگرام تیار کیا ہے-یہ تین سالہ معاشی تبدیلی کا منصوبہ اہم ترین شعبوں کو نشانہ بناتا ہے-پیوٹ منصوبے میں صنعتی ترقی، زراعت، لائیو سٹاک، ایکوا کلچر، سیاحت، مہارتیں اور آئی ٹی شامل ہیں -پیوٹ کا مقصد ویلیو ایڈیشن کو بہتر بنانا اور مسابقتی کلسٹرز تیار کرنا ہے-پیوٹ کا منصوبہ معاشی تبدیلی کے چھ بنیادی ستونوں پر قائم ہے-زرعی شعبے میں آم، مالٹے اور آلو کی پروسیسنگ پر توجہ مرکوز ہے-ایگرو پروسیسنگ پارکس اور بیف و پولٹری کی پیداوار پر بھی توجہ دی جا رہی ہے-صنعتی ترقی میں ٹیکسٹائل، لیدر، فارماسیوٹیکلز اور کھیلوں کے سامان پر فوکس ہے-گوشت اور دودھ کو برآمدی ڈیمانڈ کے لیے ٹارگٹ بنایا گیا ہے-ایکوا کلچر میں جھینگے کی فارمنگ اور ویلیو ایڈیشن پروجیکٹس پر کام جاری ہے-لاہور کو ایک چلتے پھرتے میوزیم کے طور پر جانا جاتا ہے-وزیراعلی مریم نوازشریف نے کہاکہ پنجاب کی خوبصورت زمین میں سیاحت کے اندر لاکھوں مواقع موجود ہیں -ہم پیوٹ کے تحت ضروری مہارتوں اور ٹیکنالوجی کے ایکو سسٹمز پر کام کر رہے ہیں -ہم اگلے تین سالوں میں مجموعی طور پر 7 اعشاریہ 1 بلین ڈالر کی سرمایہ کاری متحرک کر رہے ہیں -اس میں 3 اعشاریہ 9 بلین سرکاری اور 3 اعشاریہ 2 بلین نجی شعبے کی سرمایہ کاری شامل ہے-پنجاب کو معاشی نمو کی نئی حدود تک لے جانا ٹیکنالوجی کے بغیر ممکن نہیں -ہم ٹیکنالوجی کی منتقلی اور فنی تعاون میں امریکی شراکت داری کے خواہاں ہیں -پنجاب 1 اعشاریہ 5 ملین فرنٹیئر ٹیک گریجویٹس پیدا کرنے کے لیے سرمایہ کاری کر رہا ہے-ٹیک گریجویٹس کی تیاری کے پروگرام میں 40 فیصد خواتین کی شرکت شامل ہے-یہ پروگرام 1200 اسٹارٹ اپس اور 32000 انٹرنز کو فائدہ پہنچا رہا ہے-مجموعی طور پر 6 ملین افراد کو آمدنی کے واضح نتائج کے ساتھ تربیت دی جائے گی-لاہور میں قائم نواز شریف آئی ٹی سٹی پاکستان کی پہلی آئی ٹی سٹی ہے- نواز شریف آئی ٹی سٹی 800 ایکڑ پر پھیلا ہوا اور 10 سال کے لیے ٹیکس فری ہب ہے-آفس آف AI پنجاب گورننس، صحت اور زراعت میں AI کا روڈ میپ پیش کرے گا-امریکی شراکت داروں کو پنجاب اسٹارٹ اپ فنڈ میں شامل ہونے کی دعوت دیتے ہیں – پنجاب 250 ملین ٹن لوہے کی دھات کے ساتھ معدنیات سے مالا مال صوبہ ہے-پنجاب میں دنیا کا دوسرا سب سے بڑا چٹانی پنک سالٹ کا ذخیرہ موجود ہے-پنجاب کے تمام پانچوں دریاؤں میں پلیسر گولڈ کی تصدیق کی گئی ہے-چنیوٹ میں 262 ملین ٹن خام لوہا اور 37 ملین ٹن تانبا موجود ہے-900 ملین ڈالر کا آئرن پلانٹ اور 1 اعشاریہ 27 بلین ڈالر کا اسٹیل مل 20 فیصد منافع دیں گے-اٹک کے 25 مربع کلومیٹر میں 4 بلین ڈالر مالیت کا پلیسر گولڈ شناخت کیا گیا ہے-پنجاب ایک فیصلہ کن موڑ پر کھڑا ہے اور سرمایہ کاری کے لیے تیار مواقع پیش کر رہا ہے- حکومت پنجاب بغیر کسی تاخیر کے عمل درآمد کے لیے پرعزم ہے-

جواب دیں

Back to top button