ہاؤسنگ اینڈ ورکس ڈویژن میں اعلیٰ سطح پر انتظامی تبدیلیاں، سیکرٹری ہاؤسنگ اینڈ ورکس کیپٹن (ر) محمد محمود سمیت گریڈ 21 کے دو افسران عہدوں سے فارغ، گریڈ 18 کا ایک افسر معطل کر دیا گیا۔ایڈمنسٹریٹو سروس گریڈ 21 کے سیکرٹری ہاؤسنگ اینڈ ورکس کیپٹن (ر) محمد محمود کو عہدے سے ہٹا دیا گیا ہے۔ انہیں اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔اسی طرح ڈائریکٹر جنرل فیڈرل گورنمنٹ ہاؤسنگ اتھارٹی کیپٹن (ر) محمد ظفر اقبال کو بھی عہدے سے ہٹا کر اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔ کیپٹن (ر) محمد ظفر اقبال بھی پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس کے گریڈ 21 کے افسر ہیں
۔دوسری جانب پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس کے گریڈ 18 کے افسر لیفٹیننٹ (ر) سعد بن اسد کو معطل کر دیا گیا ہے۔ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے سول سرونٹس رولز 2020 کے تحت انہیں 120 روز کے لیے معطل کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کیا ہے۔لیفٹیننٹ (ر) سعد بن اسد ہاؤسنگ اینڈ ورکس ڈویژن سے تبادلے کے بعد اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کے زیرِ تبادلہ تھے۔






